گجرات میں ضلع بھروچ کے انکلیشور جی آئی ڈی سی علاقہ میں بدھ کو زبردست آگ لگ گئی۔
محکمہ فائر کے عملے نے بتایا کہ واسودیو کیمکل کمپنی میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر کی آٹھ گاڑیوں کے ساتھ فائر عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ عملے نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران کسی کے جاں بحق ہونے کی خبر نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات کا پتا لگایا جارہا ہے۔