احمدآباد: ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی جانب سے دیئے گئے متنازع بیان کے خلاف احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گائیکواڑ حویلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ گجرات کے کانگریس رہنما شاہنواز شیخ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما نے رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی ہے ۔اس کے خلاف پورے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مذمت کی جار ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے نپور شرما نے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے ایسا کام آئندہ دنوں میں کوئی دوسرا ترجمان اس طرح کی توہین نہ کریں ۔ رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اگر ہماری ایف آئی آر قبول نہیں کی گئی تو ہم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو غداری ایکٹ کے تحت سزا ملنی چاہیے۔
FIR against BJP’s Nupur Sharma in Ahmedabad : احمدآباد میں نپور شرما کے خلاف شکایت درج - احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ
پیغمبر محمدﷺ پر دیئے گئے متنازع بیان کی مذمت دنیا بھر میں کی جارہی ہے وہیں احمدآباد کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نپور شرما کے خلاف احمدآباد کے گائیکواڑ حویلی پولیس اسٹیشن میں پہلی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ FIR against BJP’s Nupur Sharma in Ahmedabad for ‘objectionable’ remarks on Prophet Muhammad