ETV Bharat / state

Muharram Processions راجکوٹ: تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگا، دو افراد ہلاک - گجرات میں محرم جلوس

دنیا بھر میں آج یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادیت کی یاد میں جلوس اور تعزیے نکالے جاتے ہیں۔ Muharram Processions

راجکوٹ: تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگا، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 5:17 PM IST

احمدآباد: محرم الحرام کے دسویں تاریخ یعنی آج کے دن راجکوٹ میں ایک غمخوار حادثہ پیش آیا ہے جس میں راجکوٹ کے دھوراجی میں تعزیہ اٹھاتے وقت 15 لوگوں کو کرنٹ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو دھوراجی کے سرکاری ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے اور اس حادثے میں دو لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سول پاڑا علاقے میں محرم کے تعزیہ اٹھاتے وقت ایک ہجوم کو کرنٹ لگ گیا، پی جی وی سی ایل کی بجلی کی لائن پر تعزیہ ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 15 لوگوں کو کرنٹ لگا اور تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں دھوراجی کی سرکاری ہاسپٹل اور پرائیویٹ ہاسپٹل میں لے جایا گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے پورے شہر میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔ اس غمخوار حادثے میں ساجد جمعہ شاندھی اور جنید حنیف منجوٹھی نامی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک

اس موقع پر سول پاڑا کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 108 ایمبولینس میں فوری علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ ان زخمیوں کے لواحقین بھی ڈرے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ریاست جھارکھنڈ میں بھی تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں جلوس اور تعزیے نکالے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.