ETV Bharat / state

Opposition Leader in Ahmedabad Municipal Corporation: شہزاد خان پٹھان سے خصوصی بات چیت - احمدآباد میونسپل کارپوریشن

طویل تنازعے کے بعد بالآخر کانگریس نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن Ahmedabad Municipal Corporation کے اپوزیشن لیڈرOpposition Leader کا اعلان کردیا ہے۔ دانی لمڈا کے کونسلر شہزاد خان پٹھان کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے شہزاد خان پٹھان سے خصوصی بات کی۔

شہزاد خان پٹھان سے خصوصی بات چیت
شہزاد خان پٹھان سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 10:55 AM IST

Updated : Jan 12, 2022, 12:51 PM IST

احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر Opposition Leader in Ahmedabad Municipal Corporation کے طور پر شہزاد خان پٹھان کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، شدید مخالفت کے باوجود ہائی کمان نے شہزاد خان کے نام پر مہر ثبت کردی ہے۔ شہزاد خان کا نام سامنے آنے پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن Ahmedabad Municipal Corporation کے دس کونسلروں نے بغاوت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ان میں سے چار کونسلروں کو شو کاز نوٹس دیا گیا ہے۔

شہزاد خان پٹھان سے خصوصی بات چیت

اپوزیشن رہنما منتخب ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ سب سے پہلے میں کانگریس کے رہنماؤں کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہیں، جنہوں نے میرا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کے ایک سپاہی ہیں اور وہ ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنےکےلیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ ایک سال قبل کورونا وبا کے دوران پارٹی انچارج راجیو ساتو جی کا انتقال ہوا تھا، اس لیے اپوزیشن رہنما کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ بعدازاں رگھو شرما کو انچارج بنایا گیا، جس کے بعد مجھے اپوزیشن لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہزاد خان نے ان کی ہورہی مخالفت سے متعلق کہا کہ جو لوگ مخالفت کررہے ہیں وہ کانگریسی نہیں ہے۔ ایک خاتون کونسلر کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرنے کا الزام شہزاد خان پٹھان پر لگایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ الزام بالکل غلط ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2022, 12:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.