احمدآباد: ڈائٹیشین ثنا پٹنی نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی گفتگو میں ڈائٹنگ کے متعلق سے کہا کہ لوگوں کو اپنے صحت کے اعتبار سے ڈائٹ پلان اپنانا چاہیے کیونکہ موجودہ دور میں ہر شخص اپنی صحت کے تین کافی حساس ہو گئے ہیں اس لیے ڈائٹ کو بہت ہی باریکی سے سمجھنا بھی ضروری ہے۔ ڈائٹ کو صرف وزن گھٹانے اور موٹاپے سے جوڑ کر دیکھنے کی بجائے وسیع نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔ جس میں جسم میں مناسب مقدار میں غذائیت قوت مدافعت اچھی ذہنی صحت وغیرہ شامل ہو۔ اکثر لوگ بہت زیادہ مقدار میں کاربو ہائڈریڈ اور شوگر کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پروٹین کا صحیح استعمال نہیں کرتے ہیں۔ تو کبھی کبھی اچانک سے اپنا ڈائٹ پلان بنا لیتے ہیں اور سخت اصولوں پر عمل کرنے لگتے ہیں۔ جس کے سبب ان کی صحت پر الٹا اثر پڑتا ہے۔ ڈائٹ مختلف اقسام کی ہوتی ہیں۔ جس میں خاص طور سے کیٹو ڈائٹ، لو کاربس ڈائٹ، بیگن ڈائٹ را فوڈ ڈائٹ، پیلیو ڈائٹ اور بیلنس ڈائٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام طریقوں کی ڈائٹ کو اچھی طرح سے جاننے اور سمجھنے کے بعد اب اپنی صحت کے مطابق کسی بھی ڈائٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Smallest ICC World Cup Trophy احمد آباد میں بنایا گیا دنیا کا سب سے چھوٹا سونے کا ورلڈ کپ
انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے عام طور پر مرد اور خواتین سب سے پہلے ڈائٹنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شروع میں ڈائٹنگ کے نام پر کھانے پینے کا سخت پرہیز کرنے لگتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصہ بعد بیزار ہو کر ہدف کو حاصل کیے بغیر ہی ڈائٹنگ ختم کر دی جاتی ہے اور اسی وجہ سے وزن کنٹرول کرنے کا پلان مکمل طور پر ناکام ہو جاتا ہے اور لوگ بیماری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ کبھی کبھی جم میں بھی سخت جم کر کے لوگوں کی مسلز پر اثر پڑتا ہے۔ کبھی سوجن آ جاتی ہے تو کبھی ہارٹ اٹیک کے معاملے بھی سامنے آ جاتے ہیں اور کبھی تو لوگ ہیرو ہیروئن کو دیکھ کر ان کے ڈائٹ کو فالو کرنے لگتے ہیں۔ جس کا ان پر مضر پڑتا ہے۔ ڈائٹ پلان ایسا ہونا چاہیے جو آپ کی صحت کے مطابق اور ڈاکٹر یا ڈائٹیشین کے کہنے کے مطابق آپ نے بنایا ہو۔ اس لیے اپ ڈیٹ پلان ایسا بنائیں جس میں صحت بخش اور کم چکنائی والے کھانے کا شامل ہوں۔ جنہیں آپ ہر موقع پر کھا سکیں اور جس کا ایسا پروگرام بنائیں جو آپ پر بوجھ نہ بن سکے۔
اس کے علاوہ آپ کے لائف اسٹائل، بجٹ اور نظام میں اوقات کے حساب سے ڈائٹ پلان بنائیں۔ دبلا ہونے کے چکر میں آپ کو بھوکا مرنے اور غذا کے اہم اجزاء وٹامنز اور معدنیات سے محروم رہنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ دبلا ہونے کی کوشش میں آپ کو اذیت پہونچانے والی قسم کی ورزشوں کی ضرورت نہیں ہے۔ نہ ہی انہیں اپنانے کی ضرورت ہے، آپ کو تندرست و توانائی عطا کرے۔ اپنی لائف اسٹائل کو چینج کریں۔ اچھا کھانا کھائیں۔ وقت پر کھانا کھائیں اور چربی بڑھنے والی چیزوں سے دور رہیں۔ باہر کا کھانا کھانا بند کر دیں۔ فاسٹ فوڈ نہ کھائیں۔ تلا ہوا چکنا کھانے سے پرہیز کریں۔ اس کی جگہ گھر میں بنائی ہوئی چیزیں ہی کھائیں اور اپنا ایک بہترین ڈائٹ پلان بنائیں۔