ETV Bharat / state

Exclusive Interview With Owaisi بلقیس بانو کیس صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ بھی ہے، اویسی - بلقیس بانو صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں

گجرات میں اسمبلی انتخابات سے متعلق عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس رہنما مسلسل گجرات کا دورہ کررہے ہیں۔ اسی درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی بھی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ Asaduddin Owaisi On Gujarat Election

بلقیس بانو صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ ہے، اسدالدین اویسی

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 5:20 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 10:45 PM IST

احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اسدالدین اویسی گجرات کے دو رزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔ Exclusive Interview With Asaduddin Owaisi

بلقیس بانو صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ ہے، اسدالدین اویسی

نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے میں گجرات آرہے ہیں، اور گجرات کے مختلف اضلاع کا دورہ کرچکے ہیں۔ آج وہ احمدآباد کے گومتی پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش یہ ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوں۔ پوری تیاری کے ساتھ صابر کابلی والا کی قیادت میں گجرات ایم آئی ایم کی ٹیم کام کر رہی ہے۔ Owaisi on a two day tour of Gujarat

گجرات میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری ہے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ گجرات اسمبلی میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا کریں گے ہم پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے اور اس کے لیے بہتر طریقے سے مہم بھی چلائیں گے۔ Asaduddin Owaisi On Gujarat Election

انہوں نے بلقیس بانو معاملے پر کہا کہ اگر آپ بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں اور بلقیس بانو کے مسئلے پر خاموشی اختیار کرتے ہیں تو پھر آپ تو فرقہ پرستی کے خلاف سمجھوتہ کرچکے ہیں۔ بلقیس بانو صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے ایک خاتون یا خواتین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ بلقیس بانو انصاف کا مسئلہ ہے۔ اور اگر کسی کو انصاف دلانے میں سبھی خاموش بیٹھ جائیں گے تو پھر انصاف کا نقصان ہوگا، آج بلقیس بانو کا مسئلہ ہے کل کسی اور خاتون کو اس طرح سے تکلیف پہنچائی جا سکتی ہے۔ ہم تو بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لیے بول اور لڑ رہے ہیں۔ جس طریقے سے بلقیس بانو کے قصورواروں کو کو رہا کیا گیا ہے وہ بالکل غلط ہوا ہے۔ owaisi on bilkis bano case

کانگریس کی مسلم سیٹوں پر ایم آئی ایم کو الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پارٹی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کریں گے۔ وہ پہلے یہ بتائیں کہ ان کے 18 اراکین اسمبلی بی جے پی میں کیوں چلے گئے میں عوام سے اپیل کروں گا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے برابر ہے اور عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ بلقیس بانو جیسے معاملے پر عام آدمی پارٹی بھی خاموشی بنائے ہوئے ہیں تو جب ان مدعوں پر یہ لوگ نہیں بولیں گے تو گجرات کے غریبوں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی پر کیا بولیں گے۔ Exclusive Interview With Asaduddin Owaisi On Gujarat Election

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے گیارنٹی گارڈ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وعدے کرنا ان لوگوں کی عادت بن چکی ہے وعدے کرنے میں کیا ہے صرف زبان کا استعمال کرنا ہوتا ہے مگر زمین پر کیا کریں گے یہ لوگ زمین پر تو کچھ کرتے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ahmedabad Serial Blasts Case احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکہ ملزمین کی گجرات ہائی کورٹ میں درخواست

Last Updated : Sep 10, 2022, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.