ETV Bharat / state

Gujarat Poll گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج دوپہر کیا جائے گا - announce Gujarat poll schedule today

گجرات اسمبلی میں کل 182 سیٹیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے کسی بھی پارٹی کو 92 نشستیں درکا ہوں گی۔ سنہ 2017 میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیت کر حکومت بنائی تھی۔ اپوزیشن کانگریس کو 77 اور دیگر کو چھ سیٹیں ملی تھیں۔

Election Commission to announce Gujarat poll schedule today
گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج دوپہر کیا جائے گا
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 10:18 AM IST

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات Gujarat Poll کی تاریخوں کا اعلان آج دوپہر 12 بجے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج دوپہر 12 بجے ایک پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اسمبلی انتخابات رواں ماہ کے آخر تک ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہے اس بار بھی اسمبلی انتخابات سنہ 2017 کی طرح دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ Election Commission to Announce Gujarat poll Schedule Today

واضح رہے کہ گجرات اسمبلی میں کل 182 سیٹیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے کسی بھی پارٹی کو 92 نشستیں درکا ہوں گی۔ سنہ 2017 میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیت کر حکومت بنائی تھی۔ اپوزیشن کانگریس کو 77 اور دیگر کو چھ سیٹیں ملی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس بار گجرات اسمبلی انتخابات دو رخی نہیں بلکہ سہ رخی ہونے والی ہے، کیوں حکمران جماعت بی جے پی، اپوزیشن کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی بھی پوری طرح انتخابی مہم میں مصروف ہے، وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے بھی گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار اتار نے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبھی سیاسی پارٹی ووٹرز کو لبھانے کا کوئی موقع اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی درجنوں بی جے پی رہنما انتخابی مہم میں مصروف نظر آرہے۔ جب کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کےمطابق گجرات میں تقریباً 25 برس سے حکومت کرنے والی بی جے پی موربی میں پل سانحہ کے بعد بیک فٹ پر دکھائی دے رہی ہے۔ گجرات کے موربی میں اتوار کے روز ہوئے حادثے میں تقریباً 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے کی وجہ کمپنی کی جانب سے لا پرواہی بتائی جاتی ہے، جسے اس پل کی مرمت کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں درج ایف آئی آر پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں بڑے ذمہ داروں کا نام نہیں ہے، جب کہ چھوٹے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔

رواں برس کے شروعات میں پنجاب میں زبردست جیت کے بعد عام آدمی پارٹی گجرات انتخابات میں سرگرم ہیں۔ سیاسی ماہرین بھی عام آدمی پارٹی کو بی جے پی اور کانگریس کے مقابلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.