احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کر باقیات کو پھینکنے کے لیے 7 ہزار پلاسٹک بیگ تقسیم کئے گئے۔ دراصل احمدآباد کے جوہاپورا میں ہمارا جوہاپورا سوچھ جوہاپورا کے مشن کو فروغ دینے کے لیے الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جانوروں کی باقیات کو پھینکنے کے لیے سات ہزار پلاسٹک بیگ تقسیم کئے گئے تاکہ صاف سفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
الفلاح چیریٹینل ٹرسٹ گزشتہ پانچ سالوں سے احمدآباد کے جوہاپورا میں پلاسٹک بیگ تقسیم کرنے کا کام کر رہا ہے۔ اس تعلق سے الفلاح چیریٹینل ٹرسٹ کے ٹرسٹی انیس دیسائی نے کہا کہ ہم بکرہ عید پر سب سے پہلے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ قربانی کی باقیات کے لیے 1 بڑا پلاسٹک بیگ کرانے والے کی دکان سے 50 روپے میں خرید لیں اور اس میں کچرہ پھینکیں۔
انہوں نے کہا کہ جوہا پورہ میں برسوں سے کچھ خدمت گار لوک الفلاح چیریٹینل ٹرسٹ سے جڑ کر فری میں بیگ دیتے ہیں۔ الفلاح چیریٹینل ٹرسٹ سے بیگ لے کر قربانی کے پہلے گھر پہ رکھ لیں۔ اس پلاسٹک میں جانور کے باقیات کو رکھیں اور کچرے کی گاڑی میں ڈال دیں۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے جوہاپورا پورا کو سوچھ بنانے کے لیے اس طرح سے پلاسٹک تقسیم کر رہے ہیں۔ ہماری یہ پہل کافی کامیاب ہوئی ہے اور لوگوں کو کافی فائدہ پہچا ہے۔ اس سال بھی ہم نے سات ہزار پلاسٹک بیگ لاکر تقسیم کیا ہے۔ صرف پیسہ خرچ کرنے کا نام قربانی نہیں۔ کسی دوسرے کو تکلیف نہ دینا یا قربانی کی جگہ کی صاف صفائی کرنا بھی قربانی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ سڑک پر جانوروں کے باقیات ڈالنے سے بچیں۔ ہم چاروں کونسلرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 3 دن کے کچرے یا کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کا انتظام کریں، مکتم پورہ کی صفائی کے لیے اضافی گاڑی کا بندوبست کریں اور صفائی کے لیے ایک مثال قائم کریں۔
وہیں بیگ حاصل کرنے والوں جوہاپورا کے مقامی لوگوں نے کہا کہ الفلاح چیریٹینل ٹرسٹ خدمت کا کام کر رہی ہے۔ ہم ہر سال بکرہ عید کے موقع پر یہاں سے مفت میں پلاسٹک بیگ لے جاتے ہیں اور اسی میں کچرہ ڈال کر میونسپل کی گاڑیوں میں پھینکتے ہیں۔ کارپوریشن والے اس لے جاتے ہیں اور ہمارا علاقہ صاف ستھرا رہتا ہے۔ یہ کام دوسرے علاقوں میں بھی ہونا چاہئے۔ اس کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن بھی اس طرح سے پلاسٹک بیگ دیتی ہے تاکہ گندگی نہ ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔