ETV Bharat / state

'تعلیم ہی ملک کی ترقی کا ضامن' - تیسرا میگا ایجیو فیسٹ

تعلیمی شعور بیداری کے لیے احمدآباد میں دو روزہ 'میگا ایجیو فیسٹ' کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبا اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعلیم قوم و ملک کی ترقی کا ضامن
تعلیم قوم و ملک کی ترقی کا ضامن
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 10:13 AM IST

Updated : Dec 23, 2019, 11:50 AM IST

ملک کی ترقی اور اچھے معاشرے کے لیے تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس تناظر میں ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں تیسرا میگا ایجیو فیسٹ' کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف پروگرامز، سیمینارز، ورکشاپز کیے گئے۔

آخری دن کے پروگرام میں شرکت کرنے والے شاہین فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر نے فاؤنڈیشن کی کامیابی کی کہانی سنائی اور فاؤنڈیشن کی خدمات اور کارگزاریوں کو بتایا۔

'تعلیم ہی ملک کی ترقی کا ضامن'

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجیو فسیٹ نے طلبا میں ایک نئی جان پھونک دی ہے، جس طرح سے یہاں تمام پروگرام اور نمائش پیش کی گئی وہ قابل تعریف ہے۔

شاہین فاؤنڈیشن نے بدلتے زمانے میں تعلیم کے مسائل اور طلبا کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ایجیو فسیٹ کے پلیٹ فارم سے مختلف اساتذہ اور اسکالرز کے ذریعہ طلبا کی رہنمائی کی۔

اس سلسلے میں ماہر تعلیم مہرالنساء دیسائی نے کہا کہ 'ایسے تعلیمی پروگرام کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر برس اس طرح کے ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل سنور سکے اور سماج مضبوط ہو سکے۔

میگا ایجوفیسٹ میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے حصہ لے کر فائدہ اٹھایا۔ یہاں موجود سائنسی نمائش، اسٹالز اور نئے ماڈلز کو دیکھ کر خوب تعریف کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی نمایاں خدمات اور مختلف عہدوں پر فائز مسلم طلبا کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا، جسے حاصل کرکے طلبا نے خوشی کا اظہار کیا۔

Intro:gj_ahd_02_egufest ki ronaq_pkg_7205053 احمدآباد میں ایک عظیم الشان میگا ایجیو فیسٹ کا اہتمام کیا گیا دو روزہ میگا ایجو فیسٹ کے آخری دن طلبا اور ٹیچرز کا مجمع دیکھنے کو ملا تاہم مختلف اسپیکرز کی اسپیچ نے طلباء میں تعلیم کے تءین جوش و خروش پیدا کر دیا

Body: تیسرا میگا ایجیو فیسٹ احمدآباد کے ریور فرنٹ پر رکھا گیا جس میں مختلف پروگرام، سیمینار، ورکشاپ کیے گئے اور سائنسی نمائش، گیلری، اسکول کالج اسٹولز نے میگا ایجیو فیسٹ کو مزید رونق بخش دیں. بات کریں آخری دن کی تو پروگرام میں شرکت کرنے والے شاہین فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ڈاکٹر عبدالقدیر نے شاہین فاؤنڈیشن کی کامیابی کی کہانی سنائیں آئی اور شاہین کی خدمات اور کارگزاریوں کو بتایا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ایجیو فسیٹ نے طلبا میں ایک نئی جان پھونک دی ہے جس طرح سے یہاں تمام پروگرام اور نمائش پیش کی گئی وہ قابل تعریف ہے. بائٹ1 ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین فاؤنڈیشن بدلتے زمانے میں تعلیم کے مسائل اور طلبا کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ایجیو فسیٹ کے پلیٹ فارم پر مختلف اساتذہ اور اسکالرز نے طلباء کی رہنمائی کی اس سلسلے میں اسپیکر مہرالنساء دیسائی نے کہا کہ ایسےایجیو فیسٹ کرنے کی بے حد ضرورت تھی اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر سال اس طرح کا ایجوکیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل سنور سکے اور سماج کو مضبوطی مل سکے ، بائٹ 2 مہرالنساء دیسائی اسپیکر میگا ایجوفیسٹ میں بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لے کر اس کا فائدہ اٹھایا اور یہاں موجود سائنسی نمائش، اسٹولس اور نئے ماڈلز کو دیکھ کر خوب تعریف کی اس کے ساتھ ہی نمایاں خدمات اور مختلف عہدے پر فائز مسلم طلبا کو قلم سے کامیابی طے ہے کہ پلیٹ فارم پر ایوارڈ سے نوازا گیا جسے حاصل کر طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور مہتمیم کا شکریہ ادا کیا بائٹ3 صالحہ منصوری ایوارڈ یافتہ بائٹ 4 ناظمین رنگریز ایوارڈ یافتہ

Conclusion: احمدآباد کے میگا ایجو فیسٹ نے نے ہر دل کو چھو لیا اور اب امید کی جارہی ہے کہ ہرسال جس طرح کا ایک نت نیا ایجیو کیشن فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے.
Last Updated : Dec 23, 2019, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.