ETV Bharat / state

مال ڈھلائی سے مغربی ریلوے کی آمدنی 4453.60 کروڑ روپے - نفی اثرات کے باوجود مغربی ریلوے

کورونا وائرس، عالمی وبا کے منفی اثرات کے باوجود مغربی ریلوے نے 23 مارچ سے 2 اکتوبر تک 1.40 لاکھ ٹن سے زیادہ وزن کے سامان 582 خصوصی پارسل ٹرینوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں پہنچائے ہيں

railways
railways
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 6:40 PM IST

مغربی ریلوے کو ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران مال گاڑیوں سے کل 4453.60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

رابطہ عامہ کے افسر سمیت ٹھاکر کی طرف سے اتوار کے روز یہاں جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق 22 مارچ سے 2 اکتوبر تک لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران مجموعی طور پر 16786 ریکوں کا استعمال کیا گیا، جن میں مغربی ریلوے کے ذریعہ 35.36 ملین ٹن ضروری اشیا کی سپلائی کی گئی ہے۔

32953 مال گاڑیوں کا تبادلہ دیگر زونل ریلوں کے ساتھ کیا گیا۔ ان مال گاڑیوں سے حاصل ہونے والی کل آمدنی 4453.60 کروڑ روپے ہے۔ 3 اکتوبر کو تین خصوصی پارسل ٹرینیں مغربی ریلوے سے روانہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے
سبزیوں کی قیمت میں اضافہ: صارفین اور دکاندار دونوں پریشان

کورونا وائرس، عالمی وبا کے منفی اثرات کے باوجود مغربی ریلوے نے 23 مارچ سے 2 اکتوبر تک 1.40 لاکھ ٹن سے زیادہ وزن کے سامان 582 خصوصی پارسل ٹرینوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں پہنچائے ہيں، جس میں بنیادی طور پر زراعتی مصنوعات، دوائیں، مچھلی، دودھ وغیرہ شامل ہیں۔ اس مال ڈھلائی سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریبا 47.22 کروڑ روپے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.