ETV Bharat / state

Cyclone Biporjoy بپرجوائے طوفان کے مدنظرعام لوگوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 6:17 PM IST

Updated : Jun 16, 2023, 9:38 AM IST

بپر جوائے طوفان آنے میں اب گنتی کے گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ خطرناک طوفان بپرجوائے سے لوگوں کی حفاظت و سلامتی کے لیے احمدآباد کے شاہ عالم درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

بپرجوائے طوفان کے مدنظرعام لوگوں کی سلاتی کے لیے خصوصی دعائیں

بپرجوائے طوفان کے مدنظرعام لوگوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں

احمدآباد: ریاست گجرات میں طوفان بپرجوائے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس خطرناک طوفان کے آنے میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ اس کے مدنظر خطرناک طوفان بپرجوائے سے ساحلی لوگوں کی حفاظت و سلامتی کے لیے احمدآباد میں شاہ عالم درگاہ میں خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج میں نے شاہ عالم سرکار کے دربار میں موجود چراغ روشن، اکھنڈ جوت جلا کر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔ اس طوفان سے عام لوگوں کی حفاظت کے لیے دعامانگی گئی ہے۔ اس وقت ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں پر خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Biparjoy بپر جوائے طوفان کے پیش نظر گجرات کے مختلف سیاحتی مقامات بند

حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج میں نے شاہ عالم سرکار کے دربار میں موجود چراغ روشن، اکھنڈ جوت جلا کر دعائیں مانگی ہے کہ اس طوفان سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت رہے۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کی بڑی تعداد درگاہ میں موجود تھی۔ عقیدت مندوں نے بھی دل سے دعا کی ہے گجرات پر بپر جوائے کا خطرہ ٹل جائے۔ اس سلسلے میں عقیدت مندوں نے کہا کہ جو شاہ عالم کی درگاہ پر دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے اس کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں اور پر مصیبت و آفات سے حفاظت ہوتی ہے۔ ہر آفت ختم ہو جاتی ہے۔ یہ خطرہ بھی ٹل جائے گا اور لوگ پہلے کی طرح اپنی زندگی خوشحالی کے ساتھ گزاریں گے۔

Last Updated : Jun 16, 2023, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.