ETV Bharat / state

Drugs Seized in Gujarat گجرات میں 478 کروڑ روپے کے منشیات ضبط

گجرات میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے وروڈرا میں 478 کروڑ روپے رقم کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے انتخاب کے لئے پیسہ اور منشیات کے اثر سے آزاد رکھنے کے لئے کی گئی مسلسل کڑی چوکسی کا نتیجہ بتایا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ گجرات میں 2017 اسمبلی انتخاب کے درمیان 27.21کروڑ روپے کی ضبطی کی گئی تھی۔ اس بار 29نومبر تک کی گئی ضبطی 290.24کروڑ روپے(وڑودرا میں کی گئی ضبطی کو چھوڑ کر) کی گئی ہے جو گزشتہ انتخاب کے مقا بلے میں 10گنا سے زیادہ ہے۔Drugs Seized in Gujarat

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 8:38 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: گجرات میں اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے وروڈرا میں 478کروڑ روپے رقم کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے انتخاب کے لئے پیسہ اور منشیات کے اثر سے آزاد رکھنے کے لئے کی گئی مسلسل کڑی چوکسی کا نتیجہ بتایا ہے۔ کمیشن کی بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق گزشتہ انتخاب کے مقابلے اس بار ضبطی کے معاملوں میں 28گنا اضافہ ہوا ہے اس بار 29نومبر تک گجرات میں 27.7کروڑ روپے نقد،14.88کروڑ روپے کی کل تخمینی رقم کی کل4.12لاکھ لیٹر شراب، 15.79کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں، 171.24کروڑ روپے کو مفت بانٹنے کا سامان اور وڑودرا کی ضبط کے تحت 61.96کروڑ روپے کے منشیات ضبط کئے گئے ہیں۔Drugs Seized in Gujarat

کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی انتخاب کے درمیان مختلف ایجنسیوں کے ذریعے سے اس کی ٹھوس اسکیم، تفصیلی جائزہ اور انتخابی خرچہ کی نگرانی کے اس بار بہت اچھے نتیجے آئے ہیں اور انتخاب سے پہلے ریکا ڈرقم، منشیات اور دوسری چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ اسی طریقے سے گجرات میں انسداددہشت گردی سکواڈ(اے ٹی ایس) کے افسروں کی قیادت میں ایک ٹیم نے وڑودرا دیہی اور وڑودرا شہر میں مہم کے درمیان بڑی تعداد میں منشیات کی کھیپ پکڑی ہے۔ٹیم نے میفی ڈرون بنانے والی دو اکائیوں کا پتہ لگا کر143کلو گرام سینتھیٹک ڈرگ ضبط کی ہے جس کی قیمت 478کروڑ روپے ہے۔احمد آباد کے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن میں درج اس معاملے میں انسداد منشیات قانون کی دفعات لگائی گئی ہیں اور جانچ پڑتال کی مہم جاری ہے۔

کمیشن نے کہا کہ گجرات میں 2017اسمبلی انتخاب کے درمیان 27.21کروڑ روپے کی ضبطی کی گئی تھی۔ اس بار 29نومبر تک کی گئی ضبطی 290.24کروڑ روپے(وڑودرا میں کی گئی ضبطی کو چھوڑ کر) کی گئی ہے جو گزشتہ انتخاب کے مقا بلے میں 10گنا سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Heroin Worth Crores Recovered In Uri اوڑی میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، منشیات فروش گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.