احمدآباد: گجرات کے احمدآباد کے گاندھی ہال میں آل گجرات مسلم فقیر دیوان سماج کی جانب سے ہونہار طلبا کے اعزاز میں استقبالیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں 180 طلبا و طالبات کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال بھائی سید، ویجل پور مہیلا وارڈ موجود رہے۔
اس موقع پر گجرات بھر سے مسلم فقیر دیوان سماج کے طلباء و طالبات اور والدین اور سوسائٹی کے قائدین نے شرکت کی اور روشن ستارے طلبا کو مبارکباد دی۔اور کہاکہ مسلم فقیر دیوان سماج تعلیم کے میدان کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے تعلیم کے شعبے پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔
آل گجرات مسلم فقیر دیوان سماج کے صدر اے بی فقیر نے کہا کہ ہماری برادری کافی پسماندہ ہے۔غریب بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دسویں بارہویں اور دیگر امتحانات میں اعلی نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اج ہم نے احمد اباد کے گاندھی ہول میں ایک پروگرام رکھا تھا جس میں 180 بچوں کو ہم نے بیگ ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:گومتی پور علاقے میں واقع بند اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ
اس موقع پر گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ دیوان برادری کا ایک تاریخی پروگرام ہے اس میں اتنی تعداد میں بچے خواتین اور اس برادری کے لوگ حاضر ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔