ETV Bharat / state

Fishermen Issue At Hirakot Port ہیراکوٹ بندرگاہ پر مسلمان ماہی گیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ - مسلمان ماہی گیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات نے ہیراکوٹ بندرگاہ پر مسلمان ماہی گیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔

ہیراکوٹ بندرگاہ پر مسلمان ماہی گیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 9:14 PM IST

جوناگڑھ: ریاست گجرات کے جوناگڑھ میں واقع ہیراکوٹ بندرگاہ پر ماہی گیروں کو پولیس انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جوناگڑھ، انسپکٹر جنرل آف پولیس راجکوٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سومناتھ کو ایک مکتوب لکھا ہے۔ مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے کلیان پور تعلقہ کے ہرشد گاؤں میں روایتی چھوٹے ماہی گیروں کی رہائش گاہوں، تجارتی اور مذہبی مقامات کو مہندم کر دیا ہے۔

مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے لکھا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے یہاں روایتی چھوٹے ماہی گیروں کی رہائش گاہوں، تجارتی اور مذہبی مقامات کو مہندم کر دیا ہے۔ چنانچہ ہرشد گاؤں کے روایتی ماہی گیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ مختلف بندرگاہوں پر جانے کے لئے مجبور ہو گئے اور آج اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے مقامات پر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز محکمہ پولیس کے کچھ اہلکار سومناتھ ضلع کے ہیرا کوٹ بندرگاہ گئے اور انہیں کہا کہ یہاں سے لوگوں کو فوری طور پر دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جائے اور تھانے میں رپورٹ کریں۔ اس حوالے سے کوئی تحریری خط نہیں دیا گیا۔ ہرشد گاؤں کے ماہی گیروں کو پولیس نے زبردستی تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی کشتیاں لے جائیں کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔ ضلع گر سومناتھ کی پولیس انتظامیہ ماہی گیروں کو ان کے حقوق سے زبردستی محروم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Demand For Release of Fishermen ہند پاک کی جیلوں میں بند ماہی گیروں کی رہا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ جو لوگ ماہی گیری سے وابستہ ہیں وہ سمندر کے کنارے رہتے ہیں کیونکہ سمندر ان کے لیے سب کچھ ہے۔ ایسے میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بندرگاہ کے مسلمان ماہی گیروں کے ساتھ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور ماہی گیروں کو زبردستی نقل مکانی نہ کرائی جائے، انہیں تحفظ فراہم کرایا جائے تاکہ انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.