کورونا وائرس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ مساجد کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران نمازیوں کو مساجد میں عبادت کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔
ریاست گجرات میں چاند کمیٹی کے صدر اور شاہی امام جامع مسجد احمدآباد مفتی شبیر عالم نے وزیراعلی وجے روپانی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ الوداع جمعہ اور عید الفطر کے روز نمازیوں کے لیے مساجد کھول دی جائے۔
مفتی شبیر عالم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ الوداع جمعہ اور عید الفطر کے روز نمازیوں کے لیے کھول دی جائے اور مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ الوداع جمعہ یعنی رمضان المبارک کا آخری جمعہ اور عید الفطر یعنی رمضان عید کا تہوار جو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'ماہ رمضان کا آخری جمعہ 22،5،2020 کے دن اور عید کے دن صبح مسجد میں نماز پڑھنے کی خوشی لوگوں کو دی جائے۔'
انہوں نے لکھا ہے کہ آج کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے ہم نے مساجد میں تین اور چار اور لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اپیل تھی اور سبھی لوگوں کو گھر میں ہی رہ کر عبادت کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے لوگ گھر میں رہ کر ماہ رمضان کی عبادت کر رہے ہیں اور روزہ رکھ رہے ہیں۔'
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ' کورونا جیسی جان لیوا بیماری سے بچنے کے لئے دعا کا اہتمام بھی کرنا ضروری ہے اس لیے گجرات حکومت سے گزارش ہے کہ ہماری درخواست کو سمجھے اور رمضان مبارک کے آخری جمعہ الوداع اور عید الفطر کے روز مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی جائے۔'