ETV Bharat / state

شرمک کانتی گارڈن میں بیت الخلاء، واش روم بنانے کا مطالبہ - گارڈن میں بیت الخلاء

Shramik Kanti Garden Ahmedabad احمد آباد میں دلکش اور خوبصورت گارڈن بنائے گئے ہیں۔ لیکن بہت سے گارڈنس میں اب تک واش روم اور بیت الخلا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں احمد آباد کے امرائی واڑی علاقہ میں حال ہی میں بنائے گئے شرمک کانتی گارڈن میں بیت الخلاء، واش روم بنانے اور اسٹور روم بنانے کے لیے گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے درخواست کی۔

Demand for construction of toilet, washroom in Shramik Kanti Garden Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 4:18 PM IST

احمدآباد: احمدآباد کے گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن سے درخواست کی ہے کہ وہ شرمک کانتی گارڈن میں بیت الخلاء، واش روم اور اسٹور روم بنانے کے عمل میں جلدی کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دراصل 25 دسمبر کو گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے احمد آباد کے کانکریا کارنیول کے ساتھ ساتھ مختلف گارڈن کا بھی آن لائن کے ذریعہ افتتاح کیا تھا۔ جس میں امرائی واڑی میں موجود شرمک کانتی گارڈن کا بھی افتتاح بھوپیندر پٹیل نے کیا تھا۔ اس موقع پر گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ اور زلفی خان نے ربن کاٹ کر گارڈن کا افتتاح کیا۔ اس گارڈن میں بہت ساری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مثلاً جھولے، آنے والے شہریوں کے لیے ورزش کا سامان، آکسیجن گھنی شجرکاری، چھ واکنگ ٹریک، پانی کی آب پاشی جس سے باغ کو پانی دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:
احمد آباد میں جنگل سفاری اور بائیو ڈائیورسٹی پارک بنانے کا اعلان جھوٹا ثابت ہوا

بتایا گیا ہے کہ یہ تزئین و آرائش کا کام تقریباً آٹھ ماہ قبل مکمل کیا گیا تھا لیکن اب اس گارڈن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس معاملہ پر گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ گارڈن کا افتتاح تو کیا گیا لیکن دیر سے آئے درست آئے۔ بہت دیر سے گارڈن کا افتتاح ہوا۔ اس وقت یہاں واش روم نہیں بنایا گیا ہے۔ جس سے اس باغ میں آنے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ یہاں صبح سے شام تک تقریباً 400 سے 500 لوگ گومتی پور، امرائی واڑی، ہنومان چوک علاقہ اور باپو نگر علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بزرگ شہری بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں اور بزرگوں کو ذیابیطس اور دیگر بیماریاں بھی ہوتی ہیں اور جس کے لیے انہیں واش روم جانا ضروری رہتا ہے لیکن اس گارڈن میں واش روم اب تک تعمیر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی اسٹور روم بنایا گیا ہے۔ کہ اس میں گارڈن کا سامان رکھا جا سکے۔ اقبال شیخ نے مطالبہ کیا کہ ہم احمد آباد میونسپل کمشنر اور احمد آباد شہر کے میئر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فوری طور پر گارڈن کا افتتاح کروا دیا ہے لیکن یہاں پر واش روم اور اسٹور روم جلد از جلد بنایا جائے تاکہ لوگوں کو ہو رہی دقتوں سے راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.