ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی - گجرات

موجودہ وقت میں گجرات میں 13106 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 59 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 13047 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

گجرات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:53 AM IST

گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں، جبکہ ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3719 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ 935 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 172944 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 156119 ہو گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1014 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 13106 معاملے ایکٹیو ہیں ان میں سے 59 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 13047 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6053847 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 168، احمدآباد میں 166، وڈودرا میں 82، گاندھی نگر میں 15، بھاونگر میں 3، بناس کانٹھا میں 14، راجکوٹ میں 48، سریندر نگر میں 15، پاٹن میں 12، امریلی میں 16، جام نگر میں 15 اور مہسانہ میں 29 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.