ETV Bharat / state

Cyclone Biparjoy سمندری طوفان بپرجوائے سے بھاری تباہی، دو افراد ہلاک، 22 لوگ زخمی - گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا سمندری طوفان

سمندری طوفان بپرجوائے کی وجہ سے گجرات کو بھاری تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران ایک گھر کے دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کئی کھمبے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی صبح تک طوفان کے کمزور ہونے کا امکان ہے۔

Cyclone Biparjoy
Cyclone Biparjoy
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 8:55 AM IST

Updated : Jun 16, 2023, 11:44 AM IST

گاندھی نگر: طوفان بپرجوائے جمعرات کی شام گجرات کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گیا۔ انتہائی تیز رفتار طوفان کی زد میں آکر دو افراد باپ بیٹا ہلاک ہوگئے جب کہ کم از کم 22 افراد زخمی ہوگئے۔ اس تباہی کے باعث سینکڑوں بجلی کے کھمبے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ حکومت جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ سکیورٹی ادارے تیار ہیں۔ کنٹرول روم سے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح تک طوفان کے کمزور ہونے کی امید ظاہر کی۔

گجرات کے ریلیف کمشنر آلوک سنگھ نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے اب تک 23 جانور ہلاک ہو چکے ہیں اور گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف مقامات پر 524 سے زیادہ درخت اور بجلی کے کھمبے گر چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے تقریباً 940 گاؤں میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی۔ طوفان کے آنے کے ساتھ ہی ریاست کے سوراشٹرا اور کچھ کے ساحلوں پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ کئی راحت اور بچاؤ ٹیمیں الرٹ ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ طوفان تقریباً 50 کلومیٹر کے قطر میں ساحل پر پہنچا۔ آئی ایم ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان بپرجوائے سوراشٹرا اور کچھ کے علاقے سے بہت شدید طوفان کے طور پر آگے بڑھا۔

Cyclone Biparjoy
Cyclone Biparjoy

سائیکلون بپرجوائے نے سوراشٹرا اور کچھ کے ساحلوں کے قریب لینڈ فال کیا۔ دوارکا میں جاکھاؤ پورٹ سے 10 کلومیٹر مغرب میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپرجوائے جمعرات کی شام گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا۔ اس سے ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے کہا کہ بیپرجوائے کی وجہ سے گجرات کے متاثرہ علاقوں میں نکلنے والی یا ختم ہونے والی تقریباً 99 ٹرینیں منسوخ یا مختصر مدت کے لیے بند رہیں گی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے ایک سینئر ماہر موسمیات نے بتایا کہ انتہائی شدید سمندری طوفان بپرجوائے جمعرات کی آدھی رات تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں: Cyclone Biparjoy landfall گجرات میں سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت ویڈیو میں قید

دریں اثنا، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے جمعرات کی صبح گاندھی نگر میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس سے قبل بدھ کے روز، آئی ایم ڈی نے سوراشٹرا اور کچھ کے ساحلوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج صبح کہا کہ طوفان بپرجوائے جمعہ کی صبح تک مزید کمزور ہونے اور شام تک ڈپریشن میں جانے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی حکام نے بتایا کہ شدید سمندری طوفان بپرجوائے کا مرکز سوراشٹرا-کچھ کے علاقے میں تھا اور توقع ہے کہ شمال مشرق کی طرف بڑھے گی۔

Cyclone Biparjoy
Cyclone Biparjoy

دو افراد کی موت

گجرات میں طوفان بپرجوائے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے درمیان جمعرات کو بھاو نگر میں ایک بھرے ہوئے نالے میں پھنسی ہوئی اپنی بکریوں کو بچاتے ہوئے ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ جمعرات کو کچھ ضلع میں طوفان کے ٹکرانے کے بعد بھاو نگر سمیت گجرات کے کئی حصوں میں زبردست بارش ہوئی۔ پانی کے اچانک آنے سے بکریوں کا ریوڑ نالے میں پھنس گیا۔ جانوروں کو بچانے کے لیے 55 سالہ رام جی پرمار اور اس کا بیٹا راکیش پرمار (22) نالے میں گھس گئے۔ تاہم وہ پانی میں بہہ گئے۔ ان کی لاشیں کچھ فاصلے پر نکالی گئیں۔ اہلکار نے بتایا کہ 22 بکریاں اور ایک بھیڑ بھی مر گئی۔ بجلی کے سینکڑوں کھمبے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

(ایجنسیز)

Last Updated : Jun 16, 2023, 11:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.