ETV Bharat / state

احمدآباد: کورونا دور میں معاشی بدحالی کا شکار لوگوں کو جماعت اسلامی ہند کا تحفہ - احمدآباد میں کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ لانچ

احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند گجرات اور سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی نے ایک پروگرام منعقد کرکے کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کو لانچ کیا اور اس پروجیکٹ کا مقصد کورونا وبائی امراض کے دوران اپنے کاروبار سے ہاتھ دھوچکے لوگوں کی معاشی مدد فراہم کروانا ہے، تاکہ وہ لوگ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرسکیں۔

کورونا دور میں معاشی بدحالی کا شکار لوگوں کو جماعت اسلامی ہند کا تحفہ

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 5:43 PM IST

گجرات کے شہر احمد آباد میں جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم ویژن 2026 اور این جی او سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی کورونا وائرس کے سبب پیدا ہوئے معاشی دشواریوں سے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام کرے گی۔ ان دونوں تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔

کورونا دور میں معاشی بدحالی کا شکار لوگوں کو جماعت اسلامی ہند کا تحفہ

کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کو تین ماہ قبل لانچ کیا گیا تھا اور اب مختلف شہروں میں بھی اس کو لانچ کیا جارہا ہے۔ اسی کے تحت آج احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند گجرات اور سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی نے ایک پروگرام منعقد کرکے اس پروجیکٹ کو لانچ کیا اور اس پروجیکٹ سے متعلق ضروری جانکاری اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری معظم نائیک نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعہ ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جن لوگوں نے کورونا وبائی امراض کے دوران اپنے کاروبار سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ پہلے ایک برس میں 10 ہزار لوگوں کو اس مصیبت سے نکالنے کا ہدف بنایا گیا ہے، اس لیے اس پروجیکٹ کا نام کووڈ ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد کورونا سے پیدا شدہ معاشی مشکلات سے لوگوں کو نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہندوستان میں بے روزگاری بڑھی اور چھوٹے چھوتے تاجروں کی معاشی حالت ابتر ہوئی ہیں، اسی کے مدنظر ہیومن ویلفئیر فاؤنڈیشن، سہولت مائیکرو فائنانس اور دیگر این جی اوز نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم لوگ ان چھوٹے کاروباریوں کو چھوٹے چھوٹے لونس فراہم کریں گے تاکہ وہ لوگ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرسکیں۔

مزید پڑھیں: گجرات کے سیاسی منظرنامے پر ظفر سریش والا سے خاص گفتگو

وہیں سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی کے ڈپٹی سی ای او اسامہ خان نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ہم نے یہ تجربہ کیا ہے کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہجرت ہونے کے نتیجے میں نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ بے روزگاری کا شکار ہوا ہے اور اس طبقے کو اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہم نے کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کے ذریعہ 'لون اسکیم' شروع کی ہے۔ اس لون کے ذریعہ آج لوگ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوپارہے ہیں۔ اس اسکیم کو گجرات میں بھی فروغ دینے کے لیے ہم نے کووڈ 19 ہینڈ ہولڈنگ پروجیکٹ کو احمد آباد میں لانچ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.