تازہ اطلاعات کے مطابق کورونا نے احمد آباد سنٹرل جیل پر بھی دستک دے دی ہے۔
احمدآباد جیل کے سپاہی اور قیدیوں کے کورونا ٹسٹ مثبت پائے گئے جن میں 11 قیدی اور دو سپاہی شامل ہیں۔
اطلاعات میں بتایا گیا کہ پیرول سے واپس آئے قیدی جو کورونا سے متاثر تھا کی وجہ سے دیگر قیدی اور سپاہی بھی اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
کیسز کے بعد سابرمتی سنٹرل جیل کے قیدیوں میں تشویش پائی گئی۔ اب تک یہاں 13 مثبت پائے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ احمدآباد میں کورونا کے 4425 کیسز درج ہو چکے ہیں اور گجرات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6245 ہوچکی ہے۔