ریاست گجرات کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی نے 2020،21 کے لیے اپنا بجٹ پیش کر دیا ہے لیکن کانگریس کمیٹی اور اپوزیشن کے رہنما شہنواز شیخ نے بجٹ میں ترمیم اور اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
شہنواز شیخ نے کہا کہ اسکول بورڈ کے بجٹ میں سدھار لانے کے لیے ہم نے 20 کروڑ کا بجٹ نکالا ہے، جس بجٹ سے احمدآباد شہر کے ہر وارڈ میں ایک انگلش میڈیم اسکول بنائی جائے، اور آنگن واڑی چلانے کے لئے روم تعمیر کیا جائے یا اسکول میں کھالی پڑے روم میں آنگن واڑی چلانے کی منظوری دی جائے۔
![کونسلر شاہنواز شیخ کا اسکول بورڈ کی بجٹ میں ترمیم کرنے کا مطالبہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-01-schoolbordbudjetcorection-pkg-7205053_13022020110452_1302f_00424_866.jpg)
ہر اسکول میں سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کیا جائے. اسکول کے اساتذہ کو سرکاری کام کاج سے دور رکھا جائے تاکہ بچوں کے تعلیم پر مزید دھیان مرکوز کیا جا سکے۔
![کونسلر شاہنواز شیخ کا اسکول بورڈ کی بجٹ میں ترمیم کرنے کا مطالبہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-01-schoolbordbudjetcorection-pkg-7205053_13022020110449_1302f_00424_857.jpg)
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے ایک مضبوط اپوزیشن کی طرح بجٹ میں سدھار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ہم چاہتے ہیں ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے۔ لیکن اگر اسے پورا نہیں کیا گیا تو ہم تحریک چلائیں گے۔