کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4418 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی شخص نہیں ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے 675 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 267250 پر پہنچ گئی ہے۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 484 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 3529 ہے جس میں سے 47 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 3482 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 141 سورت میں 161 وڈودرا میں 96 گاندھی نگر میں 8 بھاونگر میں 2 بناس کانٹھا. میں 2 راجکوٹ میں 65 سریندر نگر میں1 پاٹن میں.2 امریلی میں 4 جام نگر میں 4 مہسانہ میں 8 کچھ میں. 12 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں.