کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4363 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 255352 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 244403 پر پہنچ گئی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 764 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 6588 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 53 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 6535 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں99 سورت میں 80 وڈودرا میں 63 گاندھی نگر میں 9 بھاونگر میں 2 بناس کانٹھا میں 4 راجکوٹ میں 58 سریندر نگر میں 4 پاٹن میں 2 امریلی میں 5 جام نگر میں 1 مہسانہ میں 11 کچھ میں 9 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔