کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3322 تک پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1407 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 123337 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 103775 پہنچ گئی ہے۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1204 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16240معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 92 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16148 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 38000469 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں181 حمدآباد میں 161، وڈودرا میں 98، گاندھی نگر میں 23، بھاونگر میں، 22بناس کانٹھامیں، 27 راج کوٹ میں، 104سریندر نگر میں، 20 پاٹن میں، 22 امریلی میں ، 24 جام نگر میں، 105 اور مہسانہ میں 53 کچھ میں، 35 معاملے درج ہوئے ہیں۔