کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3152 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1329نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 108295 پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 88815 سے ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1336 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16328معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 92مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16234 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 3001383 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں174 حمدآباد میں 149وڈودرا میں 86، گاندھی نگر میں 20، بھاونگر میں 19، بنارس کانٹھامیں 12، راج کوٹ میں 94، سریندر نگر میں 13، پاٹن میں 25، امریلی میں 29، جام نگر میں91 اور مہسانہ میں 22 سامنے آئے ہیں۔