ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے 1325 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 10:46 AM IST

ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 325 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے اب گجرات میں مثبت مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 493 پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس
گجرات میں کورونا وائرس

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4190 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1325 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 21 ہزار 493 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 111 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1531 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14 ہزار 272 ایکٹیو معاملے ہیں، ان میں سے 78 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 14 ہزار 194 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 83 لاکھ 71 ہزار 433 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

.
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 278، سورت میں 184، بڑودہ میں 130، گاندھی نگر میں 30، بھاؤنگر میں 15، بناس کانٹھا میں 40 ، راجکوٹ میں 88، سریندر نگر میں 26، پاٹن میں 20، امریلی میں 16، جام نگر میں 12، مہسانہ میں 47، کچھ میں 21 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.