گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والے میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3064 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مین کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 1325 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 81180 سے زائد ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1126 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16131کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ ان میں سے 89 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 16042 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 75487 ٹیسٹ ہوے ہیں۔ محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے۔۔۔'
- سور ت میں 179
- احمدآباد میں 150
- وڈودرا میں 86
- گاندھی نگر میں 20
- بھاؤنگر میں 31
- راج کوٹ میں 95
- سریندر نگر میں 22
- پاٹن میں 26
- امریلی میں 29
- جام نگر میں97
مہسانہ میں 23 اور دیگر علاقوں سے 14 معاملے درج کیے گئے ہیں۔