ETV Bharat / state

Imran Khedawala on His Services: گجرات کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا سے خصوصی گفتگو - قومی اتحاد و امن بھائی چارےکے ساتھ رتھ یاترا کو نکالنے میں ہر ممکن کوشش

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل احمدآباد کے جمالپور کھاڑیہ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے اپنی پانچ سال کی کارکردگی سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ Imran Khedawala on His Services

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 1:23 PM IST

گجرات: احمدآباد کے جمالپور علاقے سے عمران کھیڑا والا کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں جو ایک طویل سیاسی سفر کے بعد کونسلر سے ایم ایل اے بنے ہیں۔ عمران کھیڑا والا کا پورا نام عمران یوسف بھائی کھیڑا والا ہے۔ 2010 میں انھوں نے جمال پور سے کارپوریشن کا الیکشن کانگریس کے امیدوار کے طور پر جیتا تھا۔ اس کے بعد 2012 میں ٹکٹ کو لے کر تنازع ہوا اور انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ایسے میں مقامی طور پر مقبول عمران کھیڑا والا نے آزاد امیدوار کے طور پر کارپوریشن کا الیکشن لڑا اور جیت حاصل کی وہ اس وقت آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیتنے والے واحد مسلم لیڈر تھے۔ Imran Khedawala on His Services

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا سے خصوصی بات چیت

اس کے بعد 2017 میں عمران کھیڑا والا کو کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ دیا۔ شہری علاقے کے 18 اہم ترین نشستوں میں کانگریس کو اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جس میں عمران کھیڑا والا نے بھی جمال پور کھاڑیہ سیٹ پر اپنا قبضہ جمایا۔ رکن اسمبلی بننے کے بعد پانچ سال کے دوران انہوں نے کیا کچھ کام کیا اس تعلق سے عمران کھیڑا والا نےکہا کہ جمال پور علاقے میں زیادہ تر مسلم و کھاڑیہ علاقے میں غیر مسلموں کی زیادہ آبادی ہے۔ انھوں نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا کام 5 سال کے دوران کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections 2022: جمالپور کھاڑیہ اسمبلی حلقے کا جائزہ

واضح رہےکہ اب بی جے پی کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی گجرات اسمبلی انتخابات لڑنے والی ہیں اور ان کی مخصوص نگاہیں جمالپور کھاڑیہ اسمبلی حلقے پر ہے ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کو اگر کانگریس ٹکٹ دیتی ہے تو وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں یا یہ سیٹ دوسری پارٹیوں کے پلڑے میں جا گرتی ہے۔؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.