نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ Congress 2nd Candidates List For Gujarat Elections
اس فہرست میں پارٹی نے جن اہم لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں ان میں پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر ویرجی ٹھمر ( لاٹھی)، امبریش ڈیر (راجولا)، پرتاپ دودھات (ساور کنڈال)، وکرم ماڈم (کھمبالیہ)، بھیکابھائی جوشی (جوناگڑھ)، للت وسویا (دھوراجی)، پونجا جی (اونا)، ارجن بھائی بھودیا (بْھج)، اسلم سائیکل والا (سورت پرو)، اشوک بھائی پٹیل (شمالی سورت) اور ولساڈ سے کمل کمار پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔ گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat BJP Candidates گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی فہرست جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 160 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں 91 چہرے نئے ہیں۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، پارٹی جنرل سکریٹری ترون چگھ اور ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی۔Gujarat Assembly Polls 2022
یو این آئی