ETV Bharat / state

گجرات حکومت کورونا پر قابو پانے میں ناکام: غیاث الدین شیخ - اراکین اسمبلی غیاث الدین شیخ اور عمران کھیڑا والا کا احتجاج

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں حکومت کے حکم کے مطابق پولس اور کارپوریشن کورونا کے نام پر بے تحاشہ جرمانہ وصول کر رہی ہیں۔ اس بے تحاشہ جرمانہ وصول کرنے کے خلاف آج سے شروع ہونے والے گجرات اسمبلی کے مانسون اجلاس میں اراکین اسمبلی غیاث الدین شیخ اور عمران کھیڑا والا نے جم کر حکومت کی مخالفت کی۔

راکین اسمبلی غیاث الدین شیخ اور عمران کھیڑا والا

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:26 PM IST

آج سے گاندھی نگر میں گجرات اسمبلی کا مان سون اجلاس کا آغاز ہوا، ایسے می‍ں اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی دریاپور کے ایم ایل اے غیاث الدین شیخ اور جمال پور کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا حکومت کی ناکامیوں کے خلاف اپنی قمیض پر پوسٹر والا ایپرن پہن کر پہنچے۔ جس میں لکھا تھا کہ" کورونا میں ناکام سرکار عوام کو مارے جرمانے کی مار، "عوام ہے بے روزگار پولس مارے جرمانہ کی مار. "

اس تعلق سے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ گجرات میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اب تک گجرات حکومت کورونا پر قابو پانے میں ناکام ہے اور پولس معصوم عوام سے ماسک نہ لگانے پر بے تحاشہ جرمانہ وصول کر رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سب سے پہلے کورونا پر قابو کرنے کی کوشش کرے اس کے بعد جرمانہ وصولنے کا کام کرے۔ ہم اس معاملے پر ہر روز اسمبلی میں آواز اٹھاتے رہیں گے، سرکار پولس کو ٹارگٹ دیتی ہے کہ جرمانہ وصول کرو۔ لوگ ماسک پہنے ہوتے ہیں اور ان کے پاس مکمل دستاویزات بھی ہوتے ہیں اس کے باوجود بھی لوگوں سے جرمانہ وصولہ جارہا ہے۔اب تک احمدآباد میں ایک ماہ کے دوران ساڑھے پانچ کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لاک ڈوان کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہیں ان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہے۔ لوگ اقتصادی بحران کا شکار ہیں اس کے باوجود پولس زبردست جرمانہ وصول کر رہی ہے اور پولس جس طرح سے عوام پر زور ظلم کررہی ہے، اس کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.