ETV Bharat / state

Gujarat Weather Update: نومبر کے بعد گجرات میں سردی بڑھنے کا امکان - Meteorology Department

گذشتہ کچھ دنوں سے بدلتے موسم کی وجہ سے احمدآباد سمیت گجرات کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں سات سے آٹھ ڈگری کا اضافہ ہوا ہے لیکن محکمہ موسمیات (Meteorology Department) نے نومبر کے بعد سردیاں بڑھنے کی پیش گوئی ( Winter Forecast in Gujrat) کی ہے۔

نومبر کے بعد گجرات میں سردی بڑھنے کا امکان

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:56 PM IST

گجرات میں محکمہ موسمیات (Meteorology Department) نے شدید سردی کی پیشن گوئی کی ہے۔ سائیکلونک سرکیولیشن (Cyclonic Circulation) کی وجہ سے گذشتہ دو دنوں کے دوران گجرات کے کئی اضلاع میں ہلکی سے بارش (Light Rain) درج کی گئی ہے۔ مہسانہ کھیرالو میں ہفتے کے روز دن کے وقت آدھا انچ بارش ہوئی جبکہ کہ موڈ نگر روڈ علی گڑھ برمہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران گجرات میں درجہ حرارت بڑھنے کا کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن اس کے بعد درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری کی کمی درج کی جائے گی جس کی وجہ سے گجرات میں سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

گجرات میں گزشتہ کچھ دنوں کے مقابلے میں سردی میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے اور بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہا ہے۔ کل رات سب سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سیلسیس نلیا میں ریکارڈ کیا گیا۔ بدلتے موسم کی وجہ سے احمد آباد سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں سات سے آٹھ ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان: گجرات میں 50 ہزار سے زیادہ افراد کی منتقلی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں کے دوران احمدآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے تاہم 25 نومبر کے بعد ریاست میں سردیاں بڑھنے کی پیشن گوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.