احمدآباد:گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے گجرات کانگریس پارٹی کی جانب سے کسے امیدوار بنایا جائے اس کے لئے غور وفکر جاری ہے ۔اسی درمیان کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے 10 سیٹوں پر مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔Cogress MLA Gyasuddin Sheikh Demand 10 Ticket For Muslim Candidate

غیاث الدین شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گجرات میں اقلیتی برادری کی آبادی کی بنیاد پر اٹھارہ ٹکٹ دیے جانا چاہیے لیکن بی جے پی کی ہندو مسلم سیاست کی وجہ سے جان بوجھ کر دس سیٹوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرف کانگریس ریاستی حکومت کے خلاف بجٹ میں اپنی آبادی کے مطابق زیادہ بجٹ اور ریزرو دینے کا مطالبہ کر رہی ہے تو دوسری جانب کانگریس کے دریاپور اسمبلی سے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے ہائی کمان کو دس سیٹوں کا مطالبہ کر کے پریشانی میں ڈال دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:Two Women Sacrificed in Kerala کالا جادو کی وجہ سے لاٹری فروخت کرنے والی 2 خواتین کی قربانی
واضح رہے کہ گجرات اسمبلی میں فی الحال تین مسلم رکن اسمبلی ہیں۔ تینوں کا تعلق کانگریس سے ہے۔اس میں دریاپور سے غیاث الدین شیخ، جمال پور کھاڑیہ سے عمران کھڑا والا اور وانکا نیر سے محمد جاوید پیرزادہ ہے۔ 2017 میں کانگریس نے 7 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا اس بار دس امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی مانگ کی جارہی ہے ۔Cogress MLA Gyasuddin Sheikh Demand 10 Ticket For Muslim Candidate