ETV Bharat / state

گجرات میں تیز آندھی اور بارش کا امکان - گجرات محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار

ایک طرف دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے تو دوسری طرف سمندر کی طوفانی بارش، زلزلے جیسی قدرتی آفات نے بھی پوری دنیا کو جھنجھوڑ رکھا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات میں بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

chance of rain in gujrat
گجرات میں بارش کا امکان
author img

By

Published : May 26, 2020, 7:12 PM IST

گجرات محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار کے مطابق 28، 29 مئی کو جنوبی گجرات میں بارش متوقع ہے جبکہ شوراشٹر میں 30 سے 31 مئی کو بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ امریلی، بھاؤنگر گیر سومناتھ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ایک طرف بارش کی پیشنگوئی کے درمیان بحرے عرب میں دو بڑے طوفانوں کی پیشنگوئی بھی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات حرکت میں آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کی پیشنگوئی کے درمیان گجرات میں گرمی کی لہر بھی بدستور برقرار رہے گی۔ صرف یہی نہیں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے احمدآباد میں اورینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی گجرات کے بناس کانٹھا، سابرکانٹھا اور کچھ علاقوں میں بھی ‘ہیٹ ویو’ کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

chance of rain in gujrat
گجرات میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

اس تعلق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں گرمی کی لہر ایک جیسی رہے گی۔ لیکن محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں اورنج الرٹ کی پیشنگوئی کی ہے۔ بناس کانٹھا، سابر کانٹھا، سورت بہاؤنگر اور احمدآباد میں ہیٹ ویو کی پیشنگوئی کی گئی ہے تاہم اگلے 48 گھنٹے احمدآباد کے لیے بہت بھاری ہے جس کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

chance of rain in gujrat
گجرات میں بارش کا امکان
اس تعلق سے محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کسی بھی حصے میں بارش ہونے کا امکان نہیں ہے۔ لیکن جنوبی گجرات میں 28 اور 29 مئی کے درمیان معمولی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ 30 اور 31 مئی کو ساٹھ کے ساحلی علاقے امریلی، بھاونگر، گیر، سومناتھ میں معمولی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ دوسری طرف مختلف ماڈلز کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ آیا یہ بحر عرب میں کوئی سمندری طوفان آئے گا یا نہیں۔ اس تعلق سے آئندہ دو تین روز میں صورتحال واضح کی جائے گی۔

گجرات میں بحر عرب میں ایک نیا سائیکلون پیٹرن تشکیل پا رہا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے ریاست میں ایک سے تین جون کے درمیان بارش ہو سکتی ہے جبکہ شوراشٹر کے کچھ اضلاع میں تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے کی توقع بھی ہے۔

اس کے علاوہ چھ جون کو ریاست میں ایک اور سمندری طوفان آنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان لکشدیپ کے جزیروں کے قریب بن رہا ہے۔ 31 مئی سے شروع ہو کر یہ بنگلور، گوا، مہاراشٹر کے ساحل کے راستے گجرات آئے گا۔ یہ طوفان گجرات کے گیر، سومناتھ ضلع میں ٹکرا سکتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ سمندری طوفان کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.