گجرات میں گزشتہ دنوں بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب شدید سردی کی بھی قیاس آرائی Cold wave in Gujarat کی جارہی ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات گجرات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز تک سردی Cold wave in Gujarat میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، لیکن کچھ روز بعد سردی میں بتدریج اضافہ ہوگا حالانکہ اتوار کے روز احمد آباد کی درجہ حرارے کم از کم 18.8 ڈگری سیلیس درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
محکمہ موسمیات گجرات Gujarat Meteorological Department کے مطابق 9 دسمبر سے شدید سردی شروع ہوگی شمالی مشرقی بحیرہ عرب میں ایک سائیکلون سرکولیشن میں ہے جو جنوبی گجرات کے ساحل تک پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے گجرات میں آئندہ 4 سے 5 دنوں تک درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے پانچ روز کے بعد سردی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔