ETV Bharat / state

Hazrat Shah Alam Dargah حضرت شاہ عالم درگاہ میں بی جے پی کی جانب سے چادر پیش کی گئی - خادم صوبہ خان پٹھان

حضرت شاہ عالم درگاہ میں آج بی جے پی کی جانب سے چادر پیش کی گئی۔ اس موقعے پر ملک کی ترقی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی۔

حضرت شاہ عالم سرکار کا عرس
حضرت شاہ عالم سرکار کا عرس
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 11:30 AM IST

حضرت شاہ عالم سرکار کا عرس

احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں واقع حضرت شاہ عالم سرکار کے 564 کے عرس کے موقع پر بی جے پی گجرات کے مسلم رہنماوں کی جانب درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ اس تعلق سے حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کہا کہ میں جب اجمیر شریف کی درگاہ پر جاتا تھا تو دیکھتا تھا کہ وہاں بڑی دھوم دھام سے وزیراعظم نریندر مودی کی چادر پیش کی جاتی تھی، تو میں سوچتا تھا کہ کاش یہاں پر بھی ایسا موقع آئے اور آج وہ دن آگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ آج بی جے پی کی طرف سے شاہ عالم درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ شاہ عالم سرکار کا عرس بڑے دھوم دھام سے منایا جارہا ہے، ایسے میں بی جے پی کی جانب سے چادر پیش کرکے اس خوشی نے اس میں چار چاند لگ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Shah Alam Baba Sandal حضرت شاہ عالم سرکار کا 564 واں عرس مبارک
وہیں اس موقعے پر چادر پیش کرنے آئے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ میں سب سے پہلے سرکار کے 564 عرس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آج مجھے حضرت شاہ عالم سرکار کے مزار پر چادر چڑھانے کا موقع ملا۔ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور ہم نے ملک کی ترقی اور امن و امان کے لیے دعا کی ہے۔ بی جے پی کے حکومت میں ہر مسلم خوش ہے اور ترقی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات کے احمدآباد میں حضرت شاہ عالم سرکار 564 کا عرس مبارک بڑے احترام و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں کورونا کے دو سال کے بعد اس سال شاہ عالم سرکار کے عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس دوران کوروناگائیڈ لائن پر بھی سختی عمل کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.