ETV Bharat / state

گجرات: مردم شماری کا عمل شروع - گجرات تازہ ترین خبریں

بھارت میں مردم شماری 2021 میں ہونی ہے جس کی دھمک ریاست گجرات میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گجرات میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مئی، جون 2020 سے شروع ہوگا اور ستمبر 2020 تک چلے گا۔

مردم شماری کا عمل شروع
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 10:09 AM IST

Updated : Nov 23, 2019, 10:36 AM IST

مردم شماری ریاست کے 33 اضلاع کے 251 تحصیلوں میں کی جائے گی۔ گجرات میں پہلی بار مردم شماری کے لئے موبائل اپلیکیشن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

مردم شماری کا عمل شروع، دیکھیں ویڈیو

سنہ 2020 میں ہونے والی مردم شماری کے تعلق سے مردم شماری دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سنچیتا سرکار نے کہا کہ بھارت کی مردم شماری دنیا کی بہت بڑی انتظامی سرگرمی ہے۔ بھارت کی مردم شماری کے نظام الاوقات کے مطابق ہر 10 برس میں بلا تعطل اس عمل کو انجام دیا جاتا ہے، اور یہاں تک کہ سیلاب، وبائی امراض، قدرتی آفات، سیاسی بدامنی جیسے بدترین واقعات میں بھی مردم شماری کا کام بغیر کسی مداخلت کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوتا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب 2021 کی مردم شماری کے لئے اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے کسی موبائل ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے میں، قومی پاپولیشن شیٹ (این پی آر) کی معلومات کو ہر گھر کی فہرست کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے لئے فیلڈ ورک ہوگا۔

مردم شماری 2021 کے فیلڈ ورک کا انتظام اور نگرانی مردم شماری 2021 کے سی ایم ایم ایس پورٹل کے ذریعہ کی جائے گی۔ تاکہ مردم شماری میں جمع کردہ اعداد و شمار کے نتائج کو جلد شائع کیا جاسکے۔

ڈاکٹر سنچیتا سرکار نے مزید کہا کہ گجرات میں تربیتی کیمپوں کا پہلا مرحلہ گاندھی نگر میں 18 سے 23 نومبر تک منعقد کیا جارہا ہے، جس کا افتتاح ریونیو انسپیکشن کمشنر اور ریاستی کوآرڈینیٹر (مردم شماری) آر جے مانکدیہ نے کیا۔

اس میں جے اے ڈی پلاننگ کے جوائنٹ سکریٹری جے جے پٹیل، جی آئی ڈی ایم ڈائریکٹر سنجے جوشی، نیشنل انسٹرکٹر ڈاکٹر بھاویش مہتا، شلپابین پرمار، جوائنٹ ڈائریکٹر مردم شماری آر اے ای جین، ڈپٹی ڈائریکٹر جی ایل مینا، معاشیات اور شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیش گامیت سمیت کئی اعلی حکام تربیت دے رہے ہیں۔

اس تربیتی پروگرام میں تقریباً 25 اضلاع کے 56 ماسٹر ٹرینرز تربیت دینے کے لیے موجود رہیں گے۔

Last Updated : Nov 23, 2019, 10:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.