ETV Bharat / state

مکر سنکرانتی کے موقع پر زخمی پرندوں کو بچانے کی مہم

مکر سنکرانتی تہوار کے دن گجرات میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ پتنگ بازی کی جاتی ہے. پتنگ کی ڈور سے بڑی تعداد میں معصوم پرندے زخمی ہو جاتے ہیں اور کچھ مر بھی جاتے ہیں۔ ایسے می‍ں زخمی پرندوں کو بچانے اور ان کے علاج کے لیے احمدآباد کے جوہا پورہ میں کورونا ابھیان اور احمد شاہ آرمی تنظیم کی جانب سے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

زخمی پرندوں کو بچانے کی مہم
زخمی پرندوں کو بچانے کی مہم
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 5:33 PM IST

زخمی پرندوں کے علاج اور اس کے تحفظ کے پیش نظر ویجل پورہ حلقہ سے رکن اسمبلی کشور چوہان نے کہا کہ گجرات میں مکرسنکرانتی کا جشن پتنگ اڑا کر منایا جاتا ہے۔احمدآباد کے لوگ تو کافی دھوم دھا سے پتنگ بازی کرتے ہیں لیکن پتنگ بازی کے دوران چائنیز ڈور کے سبب کئی پرندے زخمی ہو جاتے ہیں۔ زخمی پرندوں کے علاج کے لیے کورونا ابھیان اور احمدشاہ آرمی کی طرف سے جو خدمات کی جا رہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

زخمی پرندوں کو بچانے کی مہم

تو وہیں کرونا ابھیان تنظیم کے کارکن عارف دیوان نے کہا کہ ہر سال احمد آباد میں بڑی تعداد میں پرندے زخمی ہوتے ہیں ۔لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب لوگ بہت کم پتنگ بازی کی ہے جس سے زخمی پرندوں کی تعداد کم ہے ۔

اس موقع پر احمد شاہ آرمی کے رکن معین کھوکر نے کہا کہ آج انہوں نے جیو دیا کرونا تنظیم کے ساتھ مل کر پرندوں کو بچایا ہے جس پر انہیں بے حد خوشی ہے ۔

واضح رہے کہ اس کیمپ آنے والے لوگوں کو گجراتی زبان میں قرآن شریف بطورِ ہدیہ دے کر قومی اتحاد کی مثال بھی پیش کی گئی اور یہاں سےامن و امان کا پیغام دیا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.