گجرات کی عوام کو امید ہے کہ حکومت انہیں مہنگائی سے راحت دلوانے کا کچھ حل نکالے گی۔ ان کی سیونگ میں بھی اضافہ کرنے کے لیے کچھ نئی اسکیمز کا اعلان کرے گی۔
گجرات کپڑا بازار اور ہیرے کی صنعت سے پورے ملک میں پہچانا جاتا ہے لیکن جی ایس ٹی اور اقتصادی بحران نے ان تمام صنعت کو متاثر کیا ہے۔ اس کی وجہ سے گجرات کاروبار ختم ہوتے جا رہا ہے۔ ایسے میں کل کے بجٹ سے گجرات کی عوام چاہتی ہے کہ کسی بھی طرح ٹوٹتی صنعت پر روک لگائی جائے۔
احمدآباد کو مانچسٹر بھی کہا جاتا ہے اس لیے یہاں جگہ جگہ کپڑوں کی صنعتی اکائیاں اور کپڑوں کا بازار دکھائی دیتا ہے لیکن بڑھتی مہنگائی جی ایس ٹی اور اقتصادی بحران نے ان تمام صنعتوں کو متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے تیزی سے لوگ بےروزگار ہوتے جا رہے ہیں لہذا عوام کا کہنا ہے کہ ہمارا بجٹ ایسا ہو جس سے ہماری صنعت کو فروغ ملے اور عوام کو بے روزگاری سے راحت ملے۔
احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں رہنے والے لوگوں کی امید ہیں کہ جوہا پورا کا بھی ڈویلپمنٹ کیا جائے اور یہاں جو بھی بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے اسے بھی فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کچھ بجٹ مختص کیا جائے اس کے ساتھ ہی تعلیمی شعبوں سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہو۔ بچوں کو بہتر سے بہتر ہر سرکاری اسکول ماور کالج تعمیر کرنے کا بجٹ بھی دیا جائے اور مہنگی کتابوں سے بھی راحت دی جائے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے ان کے لیے اچھی اسکیم بنائی جائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کی تھی لیکن عام بجٹ سے ہمیشہ سے ہی اقلیتوں کو مایوسی حاصل ہوئی ہے اور ان کے لیے کچھ خاص بجٹ نہیں مختص کیا جاتا ہے۔ اس لئے اس بار ہمیں امید ہے کہ اقلیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی اچھا بجٹ پیش کیا جائے۔
عام بجٹ 2020 کے تعلق سے یہ ای ٹی وی نمائندہ روشن آراء نے گجرات کی عوام سے بات چیت کی اور ان کی امیدیں جانی۔