اس امتحان میں کل 17.53 لاکھ طلبہ امتحان دینے والے ہیں۔

جس نے جماعت 10 کے10. 83لاکھ ،جماعت 12 سائنس کے 1.83 اور 12 جنرل اسٹریم کے 5.87 لاکھ طلبا امتحانات دے رہے ہیں۔ ایسے میں بورڈ کے امتحانات کے دوران سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم ایس آر پی اور سی آر پی ایف بھی کمر بستہ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 59733 کلاس رومس میں سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کیے گئے ہیں اور 294 کلاس رومس میں ٹیبلیٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے انجمن اسلام ہائی اسکول کے پرنسپل محمد یونس گوری نے کہا کہ اسکول میں طلبا کے لیے ہر طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔
تو وہیں پرچہ دینے کے بعد اسکول کے طلبا کے چہرے پر خوشی کی لہر دیکھنے ملی کیونکہ گجراتی کا پرچہ کافی آسان تھا۔
اس کے ساتھ ہی آپ کو بتا دوں کہ ریاستی سطح پر 73 ویجلنس اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس مراکز میں کچھ، جام نگر، بناسکانٹھا، بھاونگر، راجکوٹ، سریندر نگر، آنند، ارولی، بوٹاد، چھوٹا ادےپور، سمیت اضلاع میں نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ کچھ، موربی، پاٹن، پنچ محال، مہی ساگر جیسے پانچ سے چھ اضلاع میں مقامی اسکواڈ تعینات کی گئی ہیں۔