احمد آباد: گجرات کے نامور تاجر ظفر سریش والا نے کہا کہ 11 جنوری اور 12 جنوری 2024 کو احمدآباد کے جوہاپورا میں دو دن کا سیمینار رکھا جائے گا۔ جو باقاعدہ پری میریٹل یعنی جو بچی اور بچیاں، بچے جن کی شادی ہونے والی ہے۔ ان کی شادی کے اندر کیا کیا چیزیں آتی ہیں۔ سامنے بہت ساری چیزیں و مسائل ہیں تو اس کے ماہر آئیں گے جو اس کے ایکسپرٹ ہیں یعنی جو ایک ڈاکٹر ہیں۔ جو سائیکاٹسٹ ہیں۔ اس کے علاوہ میریٹل ایشوز بھی بہت سارے آتے ہیں۔ اس کے ایکسپرٹ عالم ہیں۔ اس کے ایکسپرٹ ڈاکٹرز ہیں اور جو لوگوں کے ذہنیت سے جو لوگوں کو بتاتے ہیں اس قسم کے لوگ الگ الگ سیشن ہوگا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین موقع ہے اور جتنے نوجوان ابھی جن کے شادیاں ہونے والی ہیں یا آئندہ ہونے والی ہیں۔ کچھ وقت کے اندر ہوگی تو بچے اور بچوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:
جودھپور اور اجمیر میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات
ظفر سریش والا کے بھائی اویس سریش والا نے کہا کہ ہمارے شادیوں میں بہت سارے ایشوز ہیں جو شدہ زندگی میں پرابلم آتے ہیں۔ مسائل آتے ہیں اور ہماری گائڈنس کے لیے لوگ ہوتے نہیں ہیں۔ پہلے کے زمانے میں دادا دادی بڑے ہوتے تھے۔ گھروں میں وہ معاملات کو سنبھال لیتے تھے لیکن آج کل ایسا موقع نہیں ہوتا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آئے دن طلاقیں ہو رہی ہیں۔ شادی ہوئی چھ مہینے میں سات مہینے میں طلاق ہو جاتی ہے بلکہ اب تو اس سے آگے یہ ہو رہا ہے کہ انگیجمنٹ ہوتی ہے اور شادی ہونے والی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے انگیجمنٹ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس لیے کہ بہت ساری مس انڈر اسٹینڈنگ بہت ساری غلط فہمیاں بہت سارے غلط خیالات ہوتے ہیں تو اس سلسلے میں دو دن کا ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ مولانا منیر ٹوپی والا ہے۔ ان کا ادارہ اصلاح المسلمین اور اس کے علاوہ بہت سارے اور ادارے بھی اس میں جڑے ہوئے ہیں اور تنظیمیں جڑی ہوئی ہیں اور امید کہ جنوری کی 11 تاریخ کو لڑکیوں کے لیے جن کی شادی ہونی ہیں۔
جن کی شادیاں تھوڑے عرصہ کے پہلے ہو چکی ہیں یا 2024 تک جن کی ہونے والی ہے اور 12 جنوری کو لڑکوں کا پورا ورکشاپ ہوگا اور ایک سیشن تین چار گھنٹے کا جو لڑکے اور لڑکیوں کے ماں باپ کا ہوگا اور اس میں جو لوگ ماہر ہیں۔ خاص کر کے شادی بیاہ کے مسائل میں میاں بی بی کے آپس کے تعلقات کے مسائل میں جو ایک عرصہ سے پریکٹیکل فیلڈ گراؤنڈ پر کام کرتے ہیں۔ ایسے ماہرین علماء بھی ہیں۔ ایسے ماہرین سائیکاٹس ڈاکٹر ہیں اور اسی طرح گائناکالوجسٹ بھی ہیں کہ جو اس کی ہائیجین کے معاملوں میں بھی رہبری کریں گے تو ایک انٹریکٹیو سیشن ہوگا۔ جس میں باتیں بھی بتائی جائیں گی اور سوال وجواب کا بھی معاملہ ہوگا تو یہ بہت اچھا ایک پروگرام ہے۔ احمد آباد میں جوہا پورہ میں ساون پارٹی پلاٹ پر 11 اور 12 جنوری کو انعقاد ہوگا۔