گاندھی نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کی رات گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 12 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی جس میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور کی جگہ جنوبی گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ امیدواروں کے ناموں کو بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 9 نومبر کو منظوری دی تھی۔ بی جے پی نے پہلی فہرست میں 160، دوسری فہرست میں چھ، تیسری میں ایک اور چوتھی میں 12 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اب 179 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ گجرات اسمبلی کی کل 182 سیٹوں کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ Alpesh Thakor constituency changed
-
ગુજરાત વિધાનસભા ચૂંટણી 2022 માટે જાહેર થયેલા તમામ ઉમેદવારોને ખૂબ ખૂબ અભિનંદન અને શુભકામનાઓ... #ભરોસાની_ભાજપ_સરકાર#કમળ_ખીલશે_ગુજરાત_જીતશે#આ_ગુજરાત_મેં_બનાવ્યું_છે#ભાજપ_આવે_છે pic.twitter.com/kgVxrn44md
— BJP Gujarat (@BJP4Gujarat) November 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">ગુજરાત વિધાનસભા ચૂંટણી 2022 માટે જાહેર થયેલા તમામ ઉમેદવારોને ખૂબ ખૂબ અભિનંદન અને શુભકામનાઓ... #ભરોસાની_ભાજપ_સરકાર#કમળ_ખીલશે_ગુજરાત_જીતશે#આ_ગુજરાત_મેં_બનાવ્યું_છે#ભાજપ_આવે_છે pic.twitter.com/kgVxrn44md
— BJP Gujarat (@BJP4Gujarat) November 14, 2022ગુજરાત વિધાનસભા ચૂંટણી 2022 માટે જાહેર થયેલા તમામ ઉમેદવારોને ખૂબ ખૂબ અભિનંદન અને શુભકામનાઓ... #ભરોસાની_ભાજપ_સરકાર#કમળ_ખીલશે_ગુજરાત_જીતશે#આ_ગુજરાત_મેં_બનાવ્યું_છે#ભાજપ_આવે_છે pic.twitter.com/kgVxrn44md
— BJP Gujarat (@BJP4Gujarat) November 14, 2022
گزشتہ الیکشن میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور سے ٹکٹ دیا گیا تھا جب کہ اس بار انہیں گاندھی نگر جنوبی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز بی جے پی کی تیسری فہرست میں پارٹی نے ودھوان اسمبلی حلقہ سے جگدیش بھائی مکوانہ کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات انتخابات کے لیے کانگریس نے مزید چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی
یو این آئی