ETV Bharat / state

Eid 2023 پرامن طریقے سے عید منانے کی اپیل

بی جے پی مائناریٹی سیل گجرات کی جانب سے مسلمانوں سے پرامن طریقے سے عید کا تہوار منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:12 AM IST

پرامن طریقے سے عید منانے کی اپیل

احمد آباد: سعودی عرب میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ وہیں بھارت میں کل عید ہو سکتی ہے جس کے پیش نظر متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی مائناریٹی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ عید کا تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ انہوں نے عوام کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔ بی جے پی مائناریٹی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ گجرات میں گزشتہ 20 سالوں سے امن و امان برقرار ہیں اور پرامن طریقے سے تہوار منائے جارہے ہیں۔ وہیں گجرات پولیس محکمہ اور پولیس کمشنر احمد آباد نے بی جے پی مائناریٹی سیل گجرات کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور عید کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر علاقے کی شانتی سمیتی کے ساتھ پولیس نے اس سلسلے میں میٹنگ بھی کی ہے اور اپیل بھی کی گئی ہے کہ ماحول خراب نہ کرنے دیا جائے اور قومی یکجہتی کو کوئی نقصان نہ پہنچیں اس بات کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر عید کی نماز ادا کریں اور عید پر قومی اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی عوام سے یہی اپیل کرتے ہیں کہ عید کو امن و امان اور خوشیوں کے ساتھ منائیں۔ عید کی نماز میں امن و امان و ملک کی ترقی، گجرات کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں اور پولیس نے بھی عید پر سخت انتظامات کئے ہیں اور اچھے سے عید منانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ہم سبھی لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ramzan Shopping Exhibition احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.