ETV Bharat / state

کانگریس زمینی سطح سے غائب: محبوب علی چشتی

گجرات کے آئندہ اسمبلی انتخابات 2022 کے تعلق سے بی جے پی اقلیتی سیل کے نیشنل جنرل سیکرٹری صوفی محبوب علی چشتی نے کہا کہ کانگریس کی لیڈر شپ ختم ہو چکی ہے۔ کانگریس کا زمینی سطح پر کوئی نیٹورک نہیں ہے، اس لیے بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

بی جے پی اقلیتی سیل کے نیشنل جنرل سیکرٹری صوفی محبوب علی چشتی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:04 PM IST

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے مدنظر مختلف سیاسی پارٹیاں بھی سیاسی میدان میں اتر چکی ہیں۔ ایسے میں گجرات کے بی جے پی اقلیتی سیل بھی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو چکی ہیں۔

گجرات کے آئندہ اسمبلی انتخابات 2022 کے تعلق سے بی جے پی اقلیتی سیل کے نیشنل جنرل سیکرٹری صوفی محبوب علی چشتی نے کہا کہ کانگریس کی لیڈر شپ ختم ہو چکی ہے۔ لوکل بوڈی الیکشن میں حال ہی میں کانگریس کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس کا زمینی سطح پر کوئی بھی نیٹورک نہیں ہے۔ اسی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگ بھی بی جے پی کا رکن بن رہے ہیں۔ کیونکہ بی جے پی کی پوری ٹیم عوام کے درمیان جاکر کام کرتی ہے۔

بی جے پی اقلیتی سیل کے نیشنل جنرل سیکرٹری صوفی محبوب علی چشتی

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایکٹیو ٹیم ہے جو فائدہ بی جے پی کی وجہ سے آج لوگوں تک پہنچ رہا ہے اسے دیکھ کر ہمیں پورا یقین ہے کہ 2022 اسمبلی انتخابات میں ایک تہائی سیٹوں سے بی جے پی کو جیت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لوکل بوڈی الیکشن میں بی جے پی نے 350 مسلمانوں کو ٹکٹ دی تھی۔ اس لیے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ دے گی ۔احمدآباد میں 2 مرتبہ مسلم امیدوارو کو ٹکٹ دیا گیا لیکن مسلم امیدوار ہار گیے، اس لیے بی جے پی ٹکٹ نہیں دیتی۔ اچھا امیدوار ملے گا تو بی جےپی ضرور ٹکٹ دی گی اور ٹکٹ سے زیادہ ہماری لیے ضروری ہے ہمارے برادری کو فائدہ پہنچے،غریبوں کا بھلا ہو، بہتر تعلیم ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.