ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع شہنشاہ گجرات حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کی 626 ویں جشن ولادت منائی گئی،اس تقریب میں ملک و بیرون ممالک میں موجود ان کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اور دھوم دھام سے یہ تقریب منائی گئی،اس موقع پر حضرت سید محمد سراج الدین شاہ علم کے مزار پر چادر چرھائی گئی،یہ چادر ہاتھی کی پیٹھ پر رکھ کر مزار کے قریب لایاگیا۔Shrine of Hazrat Shah Alam Sarkar
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے عالمی وبا کورونا کے سبب جشن ولادت کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا،لیکن اس سال کافی جوش و خروش سے حضرت شاہ عالم سرکار کی جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا، شام 4 بجے شاہ عالم درگاہ کے پہلے دروازے سے ہاتھی پر چادر رکھ کر جلوس کی شروعات کی گئی،اس جلوس میں خواجہ غریب نواز درگاہ کے خادم معین صاحب بھی موجود تھے۔
نشان پارٹی، نشانی دستے، علم مبارک، ڈھول تاشے، قوالی سے بچتے ڈے جی، گھوڑے ہاتھی بھی اس جلوس میں شامل رہے،اس موقع پر احمدآباد کے مشہور تاجر ایچ ایس ہوٹل والا کی جانب سے بھی ہاتھی پر چادر رکھ کر درگاہ میں چادر چڑھائی گئی، اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ شاہ عالم سرکار کا جشن ولادت بہت شاندار طریقے سے منایا گیا،اس لیے ہم کافی خوش ہیں. اللہ اور برکت دے۔