ETV Bharat / state

Bird Rescue Camaign سرخیز جوہاپورا علاقے میں پرندے بچاؤ مہم کا اہتمام - گجرات نیوز

احمد آباد میں مکرسکرانتی (اتراین) کے موقعے پر احمد شاہ آرمی کمیٹی کی جانب سے 'پرندے بچاؤ مہم' کا اہتمام کیا گیا۔ Bird Rescue Camaign Organized In Ahemadabad

17488467
17488467
author img

By

Published : Jan 15, 2023, 9:14 AM IST

سرخیز جوہاپورا علاقے میں پرندے بچاؤ مہم کا اہتمام

احمد آباد: اتراین کے موقعے پر بہت سے پرندے اور انسان پتنگ بازی کے دوران چائنا مانجھے سے زخمی ہو جاتے ہیں اور بہت سے لوگوں کی جانیں بھی چلی جاتی ہیں۔ ایسے میں کورونا ابھیان 2023 کے تحت احمد آباد کے سرخیز جوہاپورا علاقے میں احمد شاہ آرمی کمیٹی کی جانب سے پرندے بچاؤ مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس تعلق سے احمد شاہ آرمی کمیٹی کے رکن گل معین کھوکھر نے کہا کہ کہ احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں سب سے زیادہ مسلم برادری کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں پر اتراین کا تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن پتنگ بازی سے بہت سے لوگ اور چرند پرند زخمی ہوتے ہیں اور اس سے خطرناک حادثات بھی پیش آتے ہیں ایسے میں زخمیوں کا ریسکیو کرنے کے لیے جیو ودیا ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ابھیان کے تحت احمدآباد میں متعدد مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔وہیں احمد شاہ آرمی کمیٹی کی جانب سے احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں احمد شاہ آرمی کی ٹیم نے جگہ جگہ جا کر زخمی ہوئے پرندوں کا ریسکیو کر کے انہیں ڈاکٹر تک پہنچانے کا کام کیا تاکہ جلد از جلد پرندوں کا علاج ہو اور ان کی جان بچ سکیں ۔

جوہاپورا علاقے کے رہنے والے یاسین باپو نے کہا کہ چائنا مانجھہ اتنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے کہ اگر کسی کے گلے پر لگتا ہے تو وہ چھوری سے بھی زیادہ تیزی لگتا ہے۔اور اس سے انسانوں کی جان چلی جاتی ہے اور اس سے بڑی تعداد میں چرند پرند بھی ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان کا علاج بھی مشکل ہو جاتا ہے اور بے زبان جانوروں کے ریسکیو کرنے کے لیے احمد شاہ آرمی نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور یہ اپنی ٹیم کے ذریعے سے زخمی پرندوں کو ڈھونڈ کر انہیں ڈاکٹر تک پہنچا رہے ہیں اور ان کا علاج جلد سے جلد شروع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ون وبھاگ کے افسر آر وی سندھو نے کہا کہ گجرات سرکار نے اتراین کے موقع پر بہت اچھا انتظام کیا ہے اور جو بھی پرندے زخمی ہو رہے ہیں ان کا ریسکیو کرنے کا کام کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے اور پولیس بھی جگہ جگہ جا کر علاقے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس تہوار پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے اس لیے پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Uttarayan Festival اتراین کے موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.