ETV Bharat / state

Bilkis Bano Gang Rape Case جنسی زیادتی اور قتل کے قصورواروں کو معاف کرنے کا فیصلہ غلط، کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے جنسی زیادتی اور قتل کے قصوروار 11 قیدیوں کو معاف کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔ Congress spokesperson on Bilkis Bano gang-rape case

جنسی زیادتی اور قتل کے قصوروار قیدیوں کو معاف کرنے کا فیصلہ غلط، کانگریس

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 2:54 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے امرت مہوتسو کے موقع پر اجتماعی جنسی زیادتی اور متعدد افراد کے قتل جیسے سنگین جرائم کے قصوروار 11 قیدیوں کو معاف کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اس معاملے میں ملک کو جواب دینا ہوگا۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رہائی غیر قانونی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا حوالہ دے کر گمراہ کیا گیا ہے۔ اس لیے اس معاملے پر مودی اور شاہ کے ساتھ ہی گجرات حکومت کو بھی جواب دینا چاہیے۔ Pawan Khera Criticism on BJP Govt

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "جن لوگوں نے پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کی عصمت دری کی اور اس کی تین سالہ بچی کو قتل کیا۔ انہیں 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے دوران رہا کر دیا گیا۔ ناری شکتی کی بات کرنے والے ملک کی خواتین کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ وزیراعظم صاحب، پورا ملک آپ کے قول و فعل میں فرق دیکھ رہا ہے۔

پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت پر بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، "حاملہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں تمام عدالتوں سے عمر قید کی سزا یافتہ مجرموں کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ رہائی، کیمرے کے سامنے ان کا استقبال، کیا یہ خواتین کے ساتھ ناانصافی اور بے حسی کی انتہا نہیں ہے؟"

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ سنگین جرائم کے مجرموں کو اس طرح معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔ گجرات حکومت نے 15 اگست کو امرت مہوتسو کے موقع پر جنسی زیادتی کے 11 مجرموں کو معاف کر کے بہت سے قوانین کو توڑے ہیں۔ عصمت دری اور قتل جیسے جرائم میں مذہب کو نہیں دیکھا جاتا اور مجرم کو سزا ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bilkis Bano case بلقیس بانو گینگ ریپ معاملے میں11 قصورواروں کی رہائی

انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت کہتی ہے کہ اس نے یہ فیصلہ 1992 کی پالیسی کے تحت کیا ہے لیکن اس نے یہ پالیسی 2013 میں ختم کر دی تھی، پھر اس پالیسی کے تحت معافی کیسے دی گئی۔ ریپ کرنے والوں، گینگ ریپ کرنے والوں، قاتلوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا لیکن یہاں امرت مہوتسو پر ایسے خطرناک مجرموں کو معافی مل گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس رہائی سے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے لہٰذا حکومت ان قیدیوں کو رہا کرنے والی جیل ایڈوائزری کمیٹی میں شامل افراد کے کردار کا بھی جائزہ لے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.