ETV Bharat / state

ٹرمپ تشہیری پوسٹر میں احمدآباد کو 'امداواد' لکھنے پر اٹھے سوال - minority coordination committee objection on posters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گجرات کے شہر احمدآباد آنے والے ہیں ان کے آنے سے قبل شہر میں جگہ جگہ نمستے ٹرمپ کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

احمدآباد کو 'امداواد' لکھنے پر اٹھے سوال

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:43 AM IST

ان پوسٹرز میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک بڑی بھول کرتے ہوئے تمام ہورڈنگ بورڈز میں شہر کا نام احمدآباد کی بجائے امداواد لکھا ہے جس پر مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے سوال اٹھائے اور ایک خط احمدآباد میونسپل کمشنر کو لکھا ہے۔

شہر میں جگہ جگہ نمستے ٹرمپ کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈونالڈ ٹرمپ کی آمد کے لیے تشہیری پوسٹرز لگائے گئے ہیں اور ہارڈنگ بورڈز انگریزی، ہندی اور گجراتی زبان میں احمدآباد کا نام ہی غلط لکھا گیا ہے۔

بینر و پوسٹر
بینر و پوسٹر

دراصل ان تمام ہارڈنگز میں احمد آباد شہر کا نام امداواد لکھا گیا گیا ہے۔

بینر و پوسٹر
بینر و پوسٹر

واضح رہے کہ احمد آباد شہر کو یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ سنہ 2017 میں دیا تھا، ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے کارپوریشن نے جو دستاویزات یونیسکو کو ان دنوں دیے تھے اس میں احمدآباد لکھا گیا تھا اس کے باوجود احمد آباد شہر کا نام مبینہ طور پر بگاڑ کر لکھا گیا ہے۔

اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو احمد آباد میں میں نیشنل میڈیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میڈیا بھی موجود رہے گا ان کی نظر میں جب شہر کے نام کی اسپیلنگ پر جائے گی تو اس سے بھارت کی شبیہ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے

بینر و پوسٹر
بینر و پوسٹر

انہوں نے کہا کہ احمد آباد کا نام تبدیل کر حکومت 'کرنا وتی' کرنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہ ہونے کے باوجود احمدآباد شہر کا نام بگاڑ کر امداواد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بینر و پوسٹر
بینر و پوسٹر

مجاہد نفیس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری انتظامیہ سے یہ گزارش ہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائے گی تمام ہورڈنگ اور پوسٹر میں امداواد ہٹاکر اس میں احمدآباد دوبارہ لکھ کر لگایا جائے اگر ٹرمپ کے دورے سے پہلے اسے ٹھیک نہیں کرایا جائے گا تو متعلقہ تمام افسران اور ملازمین کے خلاف مختلف کی دفعات کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.