احمدآباد: احمد آباد عید میلاد النبی سنٹرل کمیٹی نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے عید میلاد کے جلوسوں میں ڈی جے بجانے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی جے کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے آئندہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کے دوران ڈی جے بجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جلوس میں شامل ہونے والے افراد میں ڈی جے نہیں لا سکتا۔
اس تعلق سے احمد آباد سٹی عید میلاد النبیﷺ سنٹرل کمیٹی کے چیئرمین میں تسنیم عالم ترمذی نے بتایا کہ آئندہ عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کرنے والے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنی گاڑی میں ڈی جے ساؤنڈ نہ لگائیں بصورت دیگر ان کی گاڑی جلوس میں شامل نہیں ہوگی۔ نیز جلوس کے حوالے سے مرکزی کمیٹی اور محکمہ پولیس کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ یہ بات احمد آباد عید میلادالنبی کی مرکزی کمیٹی کی چیئرمین تسنیم عالم ترمذی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
مزید پڑھیں: گجرات میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کی اجازت دینے کا ایم آئی ایم نے کیا مطالبہ
واضح رہے کہ عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی احمدآباد کے صدر کے طور پر حال ہی میں تسنیم عالم بابا ترمذی کو منتخب کیا گیا ہے جس کے بعد پہلی بار انہوں نے سب سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عید میلاد النبی کے جلوس میں ڈی جے پر پابندی عائد کی ہے۔ ان کے اس فیصلے کا لوگ استقبال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں مبارکباد بھی پیش کر رہے ہیں۔