ریاست گجرات میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھنے مل رہا ہے۔ لہذا پولیس اور حکومت تمام لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل بھی کر رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے ہر قسم کی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
گجرات میں تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی ریاستی حکومت نے کل شام ریاست میں کورونا وائرس کے قہر بڑھنے کی وجہ سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس میں گجرات میں ہونے والی تمام مذہبی سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن کے نفاذ تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ جس کے تحت مذہبی سرگرمیوں کے لیے مذہبی مقامات اور لاؤڈ اسپیکر یا دیگر ذرائع سے اجتماعات استعمال نہیں کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آخری رسومات اور شادیوں کے لیے بھی سماجی فاصلہ ضروری ہے۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔