گاندھی نگر: وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو گجرات میں پی ایم جے اے وائی-ایم اے اسکیم آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "آیوشمان کارڈ آپ کا سچا دوست اور سب سے زیادہ فوائد دینے والاہوگا۔PM Modi Kickstarts Distribution Of Ayushman Cards In Gujarat
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجتماع سے اپنے خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئےمسٹر مودی نے کہا، "آیوشمان بھارت اسکیم نے غریب ماؤں اور بہنوں کو بھی اس پریشانی سے نجات دلائی ہے۔ یہ ایک ایسا اے ٹی ایم کارڈ ہے جو ہر سال فوائد دیتا رہے گا۔
انہوں نے اس فائدے کے بارے میں بتایا کہ اگر کوئی شخص 30-40 سال تک زندہ رہے گا تو اس مدت میں 1.5-2 کروڑ کے علاج کی ضمانت ہوگی۔ آیوشمان کارڈ آپ کا حقیقی دوست، سب سے بڑافائدہ فائدہ پہنچانے والا ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے بارے میں اتنا بڑا انعقاد دھنتیرس اور دیوالی سے ٹھیک پہلے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسے اتفاق قرار دیا کہ دھنتیرس قریب ہے اور اس موقع پر بھگوان دھنونتری کی پوجا کی جاتی ہے جنہیں آیوروید کا جنم دینے والاسمجھا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے شاستروں کا حوالہ دیتے ہوئے 'آروگیہ پرم بھاگیم' منترپڑھا اورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں گجرات کے لاکھوں لوگوں کو آروگیہ دھن دینے کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 'سروے سنتو نرامائے' یعنی تمام لوگوں کے بیماریوں سے پاک رہنے کی خواہش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کا مقصد سب کے لیے صحت ہے۔ ریاست میں لوگوں کو 50 لاکھ کارڈ تقسیم کرنے کی مہم کی وسعت کی تعریف کی۔ یہ گجرات حکومت کی حساسیت کا ثبوت ہے۔
سٹرمودی نے کہا، ’’ہم دنیا کے کئی ممالک میں ہیلتھ انشورنس کے بارے میں سنتے رہے ہیں لیکن ہندوستان اس سے آگے بڑھ کر بہتر صحت کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے بدلی ہوئی سیاسی سوچ اور کام کے کلچر پر بھی روشنی ڈالی۔ پہلے کی حکومتوں میں عام آدمی کے فائدے کے لیے اسکیمیں محض رسم بن کر رہ گئی تھیں۔ ان اسکیموں پر جو رقم خرچ کی گئی وہ ایک مخصوص علاقے اور سیاسی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔
انہوں نے کہا، "اس صورتحال کو بدلنا ضروری تھا اور ہم نے اس تبدیلی کا بیڑا اٹھایا۔ آج جب اسکیم بنائی جاتی ہے تو ہم سب سے پہلے عام شہریوں کی حالت کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان کی ضروریات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ہماری آج کی اسکیمیں عام شہریوں کی ضروریات کو براہ راست پورا کرتی ہیں۔ جب ملک کے شہری مضبوط ہوتے ہیں تو ملک طاقتور ہوتا ہے۔ اسی لیے ہم نے عام شہری بالخصوص ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔"
اس کی مثال کے طور پر مفت گیس کنکشن، پکے گھر، بیت الخلاء، مفت راشن اور نلکوں کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کی سہولت کوگنایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں تقریباً چار کروڑ غریب مریضوں نے اس اسکیم کے تحت صحت کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے تقریباً 50 لاکھ غریب مریض گجرات کے ہیں۔ اپنی حکومت کے عزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان مستفیدین کے علاج کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ اس اسکیم سے باہر علاج کرانے کے لیے مستفیدین کی جیب سے رقم خرچ ہوتی۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آیوشمان بھارت سے مستفید ہونے والوں میں نصف مائیں اور بہنیں ہیں۔
یواین آئی